| | | | | | |

پی ایس ایل 9،لاہور کا میچ منسوخ،کسے فائدہ،کسے نقصان،باہر کون

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9،لاہور کا میچ منسوخ،کسے فائدہ،کسے نقصان،باہر کون۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول لاہور قلندرز اور پشاوسر زلمی میچ منسوخ کردیا گیا۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا ہے۔یوں قلندرز کی ٹیم 7 ویں میچ میں جاکر پوائنٹس ٹیبل کا کھاتہ کھولنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔

سوال یہ ہے کہ اس ایک پوائنٹ سے قلندزر کو فائدہ ہوا یا نقصان

صاف سی بات ہے کہ قلندرز کو بڑا نقصان ہوا ہے۔اب اس کے 7 میچز میں ایک ہوائنٹس ہیں۔اگلے 3 میچز جیت بھی جائے تو اس کے ٹوٹل 7 پوائنٹس ہوسکیں گے۔

گویا ملتان اور کوئٹہ اس کی رینج سے باہر ہیں۔زالمی کے بھی 7 پوائنٹس ہیں،وہ بھی قریب باہر ہیں۔ اسلام آباد اور کراچی کنگز کے 4،4 پوائنٹس ہیں لیکن ان کے 5 میچز باقی ہیں۔

یوں قلندرز کی کہانی مزید بند ہوگئی ہے۔اس کا فائدہ پشاور زلمی کو ہوسکتا ہے کہ یہ ایک پوائنٹ آگے جاکر اسے کراچی،کوئٹہ اور اسلام آباد سے ممتاز کردے گا۔

ویسے آج شام کا دوسرا میچ  اسلام آباد اور کوئٹہ کابرش کی نذر ہوا تو اس کا فائدہ اسلام آباد کوہوگا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *