| | | | | | |

پی ایس ایل 9،آج ایک ٹیم فتح کے ساتھ پلے آف میں ہوگی،کراچی سمیت باقی ٹیموں کیلئے ممکنہ آپشنز

عمران عثمانی

پی ایس ایل 9،آج ایک ٹیم فتح کے ساتھ پلے آف میں ہوگی،کراچی سمیت باقی ٹیموں کیلئے ممکنہ آپشنز،پی ایس ایل 9 میں آج جمعہ 8 فروری کو ایک میچ شیڈول ہے۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے۔پاکستان سپر لیگ 2024  کے 25 ویں میچ میں کیا ہونے جارہا ہے؟سادہ سی بات ہے کہ دونوں ٹیموں کے 9،9 پوائنٹس ہیں،جو جیتے گا۔اس کا پلے آف آج ہی کنفرم، ہوجائے گا۔یوں ملتان سلطانز کے بعد آج کی فاتح ٹیم دوسری سائیڈ بن جائے گی،جسے پلے آف کی ٹکٹ مل جائے گی۔اس لئے کہ فاتح ٹیم کے 11 پوائنٹس ہونگے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2 جب کہ پشاور زلمی کا ایک میچ باقی ہوگا۔اب جب کہ آج رات جب ایک ٹیم فاتح بن کر سپر فور میں چلی جائے گی تو باقی2 پوزیشن کیلئے 3 ٹیمیں ریس میں ہونگی۔اسلام آباد،کراچی کنگز اور آج کی ناکام ٹیم۔

ہفتہ 9 مارچ  کو کراچی میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا میچ ہوگا۔دونوں  کا نواں میچ ہوگا۔قلندرز پہلے ہی ریس سے باہر ہیں۔اب کراچی کنگز اگر ہارے تو کل رات پلے آف کی ریس مکمل ہوجائے گی۔لاہور کے ساتھ کراچی بھی باہر ہوگا۔باقی 4 ٹیمیں کنفرم ہوجائیں گی لیکن اگر کل کراچی نے روایتی حریف  لاہور قلندرز کو ہرادیا تو کیا ہوگا۔کراچی کنگز کے 8 پوائنٹس ہوجائیں گے۔مبہم امید باقی ہوگی۔

اتوار کو اسلام آباد اور ملتان کا میچ ہوگا۔اسلام آباد جیتا تو وہ تیسری ٹیم کے طور پر کوالیفائی کرے گا۔یہ سب اس صورت میں کہ کراچی ایک روز قبل لاہور کو پرا دے،ورنہ یہ میچ محض پلے آف ریس کی پوزیشن سے زیادہ اہم نہیں رہے گا۔اگراسلام آباد ہارگیا تو پھر فتح کی صورت میں کراچی کنگز کے پاس آخری میچ کی امید باقی ہوگی۔اسی روز شام کو لاہور قلندرزاور کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کھیلیں گے۔اگر آج کے میچ میں کوئٹہ پشاور کو ہراچکا ہوگا تو اس کے لئے یہ میچ محض پریکٹس می ہوگا لیکن جمعہ کو اگر کوئٹہ پشاور سے ہارا ہوا ہوگا تو اتوار کا یہ میچ اسے جیتنا اہم ہوگا،اس لئے کہ وہ بدستور 9 پوائنٹس پر کھڑا ہوگا۔اب اگر کوئٹہ ہارا توکیا ہوگا۔کوئٹہ چونکہ پشاور زلمی سے ہارا ہوگا،لاہور سے ہار کے بعد اس کے بھی 9 میچزمیں 9 پوائنٹس ہونگے اور وہ بھی لٹک جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین محسن نقوی کے مستعفی ہونے کا امکان،اظہر علی کو کیا ذمہ داری ملنے والی

پھر 11 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ کا میچ ناک آئوٹ میچ ہوگا۔دونوں کیلئے بھی ہوسکتا ہے،ایک کے لئے بھی ہوسکتا ہے اور دونوں کیلئے غیر اہم بھی ہوسکتا ہے۔پشاور زلمی اگرجمعہ کو کوئٹہ سے جیتا ہوگا اور کراچی ہفتہ کا لاہور کا میچ  جیتا ہوگا تو یہ میچ کراچی کیلئے اہم ہوگا۔وہ جیت کر امیدوار کی ریس میں رہے گا اور پشاور زلمی جمعہ کی فتح کی وجہ سے ہارا بھی کوئی فرق نہیں پہنچے گا لیکن اگر پشاور زلمی جمعہ کو کوئٹہ سے ہار جائے اور کراچی ہفتہ کو لاہور سے جیت جائے تو دونوں کیلئے نہایت اہم ترین معرکہ بن جائے گا۔ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل ہسٹری کا نیاریکارڈ،کپتان شاداب خان لاعلم نکلے،پھر کیا ہوا

منگل کو لیگ کا آخری میچ ملتان سلطانز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہوگا۔اگر کوئٹہ اس وقت تک اپپنے دونوں میچز ہاراتو اس کے لیئ یہ سیمی فائنل ہوگا،اگر اس سے قبل کا ایک میچ بھی جیتا ہوگا تو یہ میچ اس کئلیئ زیادہ اہم نہیں ہوگا۔

کراچی کیلئے آسان راستہ

آج جمعہ کو  پشاور کوئٹہ سے ہار جائے،کل کراچی لاہور کو کرادے تو پشاور کے 9 اور کراچی کے 8 پوائنٹس رہیں گے۔پھر اسلام آباد ملتان سے ہارجائے اورکراچی پشاور کو اگلے روز ہرادے تو کراچی کے 10 پوائنٹس ہونگے۔پشاور کے 9 پوائنٹس،تو پشاور اور لاہور باہر ہوسکتے ہیں۔

کراچی کیلئے تھوڑا مشکل راستہ

آج کوئٹہ پشاور سے ہارے،کل لاہور سے کراچی جیتے تو کوئٹہ کے 9 اور کراچی کے 8 پوائنٹس ہونگے،پھراسلام آباد ملتان سے ہارے تو کراچی اگلا میچ جیت کر اسلام آباد کی جگہ کوالیفائی کرے گا لیکن اسلام آباد ملتان سے جیتا تو وہ بھی کوالیفائی کرے گا،اب پیچھے ایک سیٹ اور 2ٹیمیں ہونگی۔کوئٹہ پھر لاہور سے ہارے اور کراچی پشاور کو بھی شکست دے اور پھر ملتان کوئٹہ کو ہرادے تو تب کراچی کا راستہ ہموار ہوگا۔

اسلام آباد کے امکانات

اب تک 9 میچز میں9 پوائنٹس ہیں،سیدھا سا حل یہ ہے کہ وہ اتوار کو ملتان سلطانز کو ہرادے تو ٹکٹ کنفرم ہوجائے گا لیکن اگر اس میچ سے قبل ہی کراچی ہفتہ کو ہارچکا ہوا تو پھر اسلام آباد پہنچ جائے گا،چاہے ہارے یا جیتے۔اسلام آباد اگر ہارا اور کراچی جیتا تو اسلام آباد کو کراچی کے آخری میچ کی شکست کی آرزو کرنی ہوگی،اس صورت میں بھی اسلام آباد کو ٹکٹ مل جائے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چانسز

اس کے 3 میچز باقی ہیں،کوئی ایک جیت کر بھی ٹکٹ کٹواسکتا ہے۔تمام تین میچ ہارے تو بھی یوں پہنچ سکتا ہے کہ اسلام آباد بد ترین انداز میں  ملتان سے ہارجائے۔پھر نیٹ رن ریٹ اسے مدد دے گا،اسلام آباد ہارے یاجیتے اگر کراچی کوئی ایک میچ ہارے تو گیلڈی ایٹرز باقی میچز ہارکر بھی پہنچ جائے گا۔

پشاور زلمی کے امکانات

زلمی کے 2 میچز باقی ہیں،ایک فتح ٹکٹ کٹوادے گی لیکن اگر وہ دونوں ہی ہاراتو پھر اسے کم سے کم کراچی کے ایک میچ کی شکست درکار ہوگی۔

پی ایس ایل 9پوائنٹس ٹیبل،پوزیشن

ملتان سلطانز  کے 8 میچز میں 12 پوائنٹس،پہلی پوزیشن

اسلام آباد یونائیٹد کے9 میچز میں 9 پوائنٹس،دوسری پوزیشن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے 7 میچز میں 9 پوائنٹس،تیسری پوزیشن

پشاور زلمی کے 8 میچز میں9 پوائنٹس،چوتھی پوزیشن

کراچی کنگز کے8 میچز میں 6 پوائنٹس،پانچویں پوزیشن

لاہور قلندرز کے 8 میچزمیں 3 پوائنٹ،چھٹی پوزیشن

پی ایس ایل 9 کے باقی میچزکا شیڈول

پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،8 مارچ،شام 7 بجے،راولپنڈی

کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز،9 مارچ،شام 7 بجے،کراچی

ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ،10 مارچ،دوپہر 2 بجے،راولپنڈی

لاہور قلندرزبمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،10 مارچ،رات 9 بجے،کراچی

کراچی کنگزبمقابلہ  پشاور زلمی،11 مارچ،رات 9 بجے،کراچی

ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،12 مارچ،رات 9 بجے،کراچی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *