راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل اور آئی پی ایل جاری یا،پاکستان اور بھارت سے اہم اعلانات آگئے،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 2025 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گت،آئی پی ایل بھارت میں اپنے شیڈول کے مطابق آگے بڑھے گی۔پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز نے باقاعدہ تصدیق کردی ہے۔
یہ اعلان اس لئے بھی کرنا پڑا کہ ملک میں گزشتہ رات بھارتی حملوں اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد میڈیا اور انٹرنیشنل میڈیا پر ایسی کیفیت ہے کہ جیسے بڑی جنگ کا آغاز ہوا ہے۔
اس سے قبل قیاس آرائیاں تھیں کہ شاید لیگز ملتوتی ہو یا منسوخ کردی جائے۔
اس حوالہ سے پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کا آج کا میچ راولپنڈی میں شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔ملتان میں میچ بھی اپنی تاریخ پر 11 مئی کو ہوگا۔اس کے بعد راولپنڈی اور لاہور میں پلے آف اور فائنل ہوگا۔