| | |

قائد اعظم ٹرافی ،دوسرا رائونڈ،پہلا دن

 

 

 

لاہور،3 اکتوبر 2022،پی سی بی میڈیا ریلیز

Twitter image

قائداعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے دن کا کھیل آج مکمل ہو گیا۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بلوچستان کی ٹیم سنٹرل پنجاب کے خلاف 48ویں اوور میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے احمد دانیال اور محمد علی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل کے اختتام پر، سنٹرل پنجاب نے 30.4 اوورز میں دو وکٹ پر 91 رنز بنا لیے ہیں ۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کپتان سعود شکیل کے ناقابل شکست 112 رنز کی بدولت سندھ نے ناردرن کے خلاف 90 اوورز میں 4 وکٹوں پر 279 رنز بنا لیے ہیں ۔ سعود کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔ خرم منظور نے 58 رنز بنائے۔

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں خیبرپختونخوا کی ٹیم 70ویں اوور میں 240 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اوپننگ بلے باز وقار احمد نے 218 گیندوں پر ناقابل شکست 134 رنز بنائے جس میں 22 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ سدرن پنجاب کے محمد الیاس نے 76 کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل کے اختتام پر، سدرن پنجاب نے 11ویں اوور میں تین وکٹ پر 48 بنا لیے ہیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *