| | | | |

راولپنڈی ٹیسٹ،پاکستان کا ایک ساتھ 4 پلیئرز کو ٹیسٹ کیپ دینے کا اعلان

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی پلیئنگ الیون کی رونمائی کردی ہے۔متعدد نئے کھلاڑی ایک ساتھ آگئے ہیں۔فہیم اشرف کو باہر کردیا گیا ہے۔اس طرح حارث رئوف کے ساتھ کئی ڈیبیو  ہونگے۔پی سی بی کے مطابق  عبداللہ شفیق،امام الحق،اظہر علی اور بابر اعظم کے بعد سعود شکیل ہونگے۔محمد رضوان،آغا سلمان،نسیم شاہ،حارث رئوف،محمد علی اورزاہد محمود کھلائے جائیں گے۔

بگ بریکنگ نیوز،پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ آج ہی شروع ہوگا،فیصلہ کس کا چلا

پاکستانی ٹیم قریب 4 پلیئرز کو ڈیبیو دے گی۔یوں انگلینڈ کے خلاف ناتجربہ کاری سامنے ہوگی۔بیک  وقت 4 ڈیبیو پلیئرز گلے بھی پڑسکتے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ کا ٹاس ساڑھے 9 بجے ہوگا،اس سے قبل ٹرافی کی رونمائی بھی ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *