شاہین شاہ آفریدی عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ پہنچ گئے
مکہ مکرمہ،کرک اگین رپورٹ
شاہین شاہ آفریدی عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ پہنچ گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں،جہاں وہ عمرہ ادائیگی کررہے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کی خانہ کعبہ کے سامنے لی گئی تصویر شاہین آفریدی نے جہاں شیئر کی ہے،وہاں ان کی اہلیہ انشا نے بھی اسے شیئر کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ
اللہ کا شکر ہے۔خانہ کعبہ میں موجود۔اللہ سب سے بڑا ہے۔
پاکستانی پیسر کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ انہیں بنگلہ دیش سیریز سے باہر کیا جائے گا یا وہ اپنے متوقع بچہ کی پیدائش پر آرام لیں گے لیکن انہوں نے کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔