لندن،کرک اگین رپورٹ۔شان مسعود تاحال پاکستان کے ٹیسٹ کپتان ہیں ۔خطرے میں ہیں۔اس کا جواب انہوں نے ایک سنچری سے دیا ہے۔کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لیسٹر شائر نے گریس روڈ پر گلوسٹر شائر کی میزبانی کی۔ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دوسرے دن 482 رنز بنائے۔ گریم وین بیورین نے سنچری بنائی۔تیسرے دن کے آوائل میں شان مسعود نے 150 گیندوں پر سنچری کی۔ یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا 30 واں اور فارمیٹ میں لیسٹر شائر کے لیے پہلا ریڈ بال سو تھا۔ وہ بالآخر 111 رنز بنا کر اولیور پرائس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو کر آؤٹ ہوئے۔
مسعود نے اس سیزن میں فاکس کے لیے8 ون ڈے کپ میچ کھیلے، ایسیکس کے خلاف سنچری (103) اسکور کیا، اور نوٹس، ہیمپشائر اور ورسیسٹر شائر کے خلاف تین نصف سنچریاں بنائیں۔ وہ 13 ٹی 20 بلاسٹ میچوں میں بھی نظر آئے، 131.31 کے اسٹرائیک ریٹ سے 260 رنز بنائے۔گزشتہ ماہ مسعود ان چار کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جن کے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کو کم کر کے نچلی کیٹیگری میں کر دیا گیا تھا۔
