یاسر شاہ کے سامنے حماقت کرنے والے شینن گبریل ریٹائر
کنگسٹن جمیکا،کرک اگین رپورٹ
یاسر شاہ کے سامنے حماقت کرنے والے شینن گبریل ریٹائر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈین کے فاسٹ بائولر شنین گبریل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔12 سالہ کیریئر میں انہوں نے 86 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔2012 میں لارڈز ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا۔59 ٹیسٹ میچز میں 166 وکٹیں حاصل کیں۔آخری میچ پورٹ آف سپن میں گزشتہ سال بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔
وہ پاکستان کے خلاف 2017 کے ڈومینیکا ٹیسٹ کو بچانے میں اس وقت ناکام ہوگئے جب دن ختم ہونے میں اور میچ ختم ہونے میں صرف سات گیندیں باقی تھیں۔ یاسر شاہ کے ہاتھوں احمقانہ انداز میں کلین بولڈ ہوکر بدنام ہوئے تھے۔ گیبریل نے 2019 میں سینٹ لوشیا میں جو روٹ کے ساتھ زبانی تبادلے کے دوران خود کو چار ون ڈے میچوں کی پابندی لگوائی۔