انجری پر شبمان گل کا نسیم شاہ کو پاپا کاٹائٹل،ایشیا کپ کے دوران کرکٹرمیچ فکسنگ میں گرفتار
کولمبو،لاہور:کرک اگین رپورٹ
انجری پر شبمان گل کا نسیم شاہ کو پاپا کاٹائٹل،ایشیا کپ کے دوران کرکٹرمیچ فکسنگ میں گرفتار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی کرکٹر شبمان گل نے نسیم شاہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے انہیں پاپا بول دیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پاکستان بنگلہ دیش میچ کے دوران پاکستانی رائٹ ہینڈ پیسر نسیم شاہ شولڈر انجری کا شکار ہوئے تھے،اس پر شمبان گل نے ٹوئٹ کیا اور لکھا ہے کہ جلدی ٹھیک ہوجائو گے،پاپا۔نسیم شاہ فٹ ہوکر فیلڈ میں آگئے ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے 49 ایک روزہ میچز اور24 ٹی ٹوئنٹی میچزکے ساتھ ایک ٹیسٹ میچ کا تجربہ رکھنے والےسابق کرکٹر سچتھراسینا نائیکے میچ فکسنگ الزام میں گرفتار ہوگئے ہیں۔ایشیا کپ کے دوران یہ گرفتاری چونکادینے ولی ہے لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ،اس لئے کہ ان پر ایل پی ایل 2020 میں کھلاڑیوں کو فکسنگ پر کسانے کا الزام ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود ہے۔پاکستانی دورے کے دوران متعدد مقامات پر اس کا سفر ہے۔اب ایشیا کپ کے دوران بھی اسے دیکھا گیا ہے۔
بڑا دھچکا،نسیم شاہ کی حماقت،زخمی،میدان سے باہر،ورلڈ کپ کیلئے الارم
ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگ میں بھارت کے شبمان گل تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔بابر اعظم 882 ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ڈیئر ڈوسین 777 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے اور شمبان گل سات سو پچاس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔امام الحق کا چوتھا اور فخرزمان کا 7 واں نمبر ہے۔بائولنگ میں شاہین آفریدی کا 5 واں نمبر ہے۔پاکستانی ٹیم 119 ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔