سری لنکا 33 سال بعد لارڈز میں ہارگیا،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس اپ ڈیٹ
لندن،کرک اگین رپورٹ
Getty Images/AFP
سری لنکا انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ 190 رنز سے ہارگیا۔یوں 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز میں انگلینڈ نے 0-2 کی ناقابل شکست برتری پالی ہے،آسان الفاظ میں سیریز جیتی ہے۔آئی لینڈرز کھیل کے چوتھے روز اتوار کو دوسری باری میں 483 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں 292 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔ڈیومتھ کرونا رتنے 55،دینش چندی مل 58 اور دھنجایا ڈی سلوا 50 کرگئے۔
انگلینڈ کیلئے پہلی اننگ مٰں سنچری بنانے والے گس اٹکنسن نے62 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں۔118 کی اننگ اور میچ میں 7 وکٹیں لینے کے بعد مین آف سی میچ قرار پائے۔
اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر 45 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ چوتھی پوزیشن بنالی ہے اور نیوزی لینڈ کے 50 فیصد شرح پوائنٹس کے قریب ہے۔بھارت اور آسٹریلیا پہلی 2 پوازیشن پر ہیں۔جنوبی افریقا 5 ویں،بنگلہ دیش چھٹے اور سری لنکا 7ویں نمبر چلے گئے ہیں۔پاکستان 8 ویں اور ویسٹ انڈیز 9 ویں نمبر پرہے۔
سری لنکا 1991 کے بعد پہلی بار لارڈز میں 33 سال بعد ہارا ہے،اس دوران کھیلے گئے تمام 5 ٹیسٹ میچز ڈرا رہے۔