| | | | |

سری لنکن کرکٹرٹی20 ورلڈکپ کے دوران گرفتار،سنگین الزامات

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

File Photo

سری لنکن کرکٹ سٹار دانوشکا گناتھیلاکا کو آسٹریلوی خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔گوناتھیلاکا کو اتوار کی صبح 1 بجے سے پہلے سڈنی میں سسیکس اسٹریٹ پر واقع سری لنکن ٹیم ہوٹل سے پولیس نے گرفتار کیا۔

ڈیلی میل کے مطابق پولیس کا الزام ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے روز ایک گھر میں ایک 29 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس پر عصمت دری کے چار الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ہفتہ کو  ورلڈ کپ کے دوران سڈنی میں انگلینڈ سے ہارنے کے بعد ان کے ساتھی اتوار کوان کے بغیر گھر روانہ ہوئے۔اسے ضمانت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا اور اتوار کو پیرماٹا بیل کورٹ میں پیش ہونا تھا۔

ٹی 20 ورلڈکپ،ایڈیلیڈ میں بڑا ڈرامہ،نیدرلینڈزکا پاکستان پر احسان،پروٹیز کو ہرادیا

پولیس نے تصدیق کی کہ ایک سری لنکن شہری کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ الزام لگاتے ہوئے کہ دونوں کی ملاقات ڈیٹنگ ایپ پر ہوئی تھی۔عورت نے ایک آن لائن ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے کئی دنوں تک اس کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد اس شخص سے ملاقات کی۔ یہ الزام ہے کہ پھر اس نے 2 نومبر کی شام کو اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی،’ پولیس نے یہ تفصیلات جاری کی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *