| | | | | | | | | | | |

اگلے 7 دنوں میں 8 ٹیموں کے ٹی 20 اور ٹیسٹ میچ

کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسی ماہ ہی بھارت میں 5 ٹیسٹ میچزکی سیریز شروع کررہی ہے۔پہلا کرکٹ ٹیسٹ 25 جنوری سے حیدرآباد دکن میں کھیلا جائے گا،اس کے لئے بھارت ایک بار پھر اسپن فرینڈلی پچزکے ساتھ حملہ آور ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 2 ٹیسٹ میچزکی تیاری کیلئے وارم اپ میچ کل صبح سے کھیل رہی ہے۔آسٹریلیا پرائم منسٹرالیون کیخلاف اس کا میچ  دس جنوری کی صبح شروع ہوگا۔

سری لنکا کے دورے میں موجود زمبابوے کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف تیسرا ون ڈے میچ 11 جنوری کو کھیلے گی،ابتدائی 2 میچز سری لنکا جیت گیا ہے۔

بھارت اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی 20 میچزکی سیریز کا پہلا میچ 11 جنوری کوموہالی میں  شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی 20 میچ 12 جنوری صبح 11 بجے آک لینڈ میں ہوگا۔

بھارت اور افغانستان،پاکستان اور نیوزی لینڈ اپنے دوسرے ٹی میچز 14 جنوری کو کھیلیں گے۔

اسی روز 14 جنوری کو سری لنکا اور زمبابوے کا پہلا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ ہوگا۔

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ 17 جنوری سے ایڈیلیڈ میں ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *