| | | | | | | |

شاہد آفریدی،رضوان،شعیب ملک سمیت اہم پلیئرزکے ٹی20 معاہدے،ایج باسٹن سخت سکیورٹی میں

کرک اگین رپورٹ

شاہد آفریدی،رضوان،شعیب ملک سمیت اہم پلیئرزکے ٹی20 معاہدے،ایج باسٹن سخت سکیورٹی میں۔ْکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی ٹی 20 لیگ میں شرکت ابھی جاری ہے۔رائٹ ہینڈ آل رائونڈر کو  کینیڈا کی گلوبل ٹی 20 لیگ کی فرنچائزٹورنٹونیشنلز نے حاصل کرلیا ہے۔

ایشز میں بھی پاکستان جیسی سخت سکیورٹی لگادی گئی ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جمعرات سے شیڈول ایج باسٹن کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے موجود انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو اضافی سکیورٹی فراہم کردی ہے،ایسا اس لئے کیا گیا ہے،کیونکہ احتجاجی مظاہروں کا خطرہ موجود ہے۔

افغانستان اور بنگلہ دیش کے بدھ سے شیڈول ٹیسٹ میچ سے قبل میزبان ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال ان فٹ ہوکر باہر ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی کا ٹی 20 لیگز کیخلاف بڑا ایکشن،اگلے ماہ 2 بم پھوڑے جائیں گے

پاکستانی کھلاڑی دھڑا دھڑ غیر ملکی لیگ کے معاہدوں میں لگے ہیں۔پاکستان کے محمد رضوان نے کینیڈا میں گلوبل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے لیے وینکوور نائٹس کے لیے اپنے آئیکون کھلاڑی کے طور پر معاہدہ کر لیا ہے۔ لیگ کے جولائی میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔افتخار احمد کو سرے جیگوارز نے اپنے مارکی پلیئر کے طور پر منتخب کیا ہے۔سپر اسٹار شعیب ملک کو مسی ساگا پینتھرز نے اپنا آئیکون کھلاڑی منتخب کیا ہے۔ وہ اسی ٹیم میں کھیلیں گے جس میں یونیورس باس کرس گیل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *