| | | | | | |

پی ایس ایل میں سلیکٹ ہوتے ہی سری لنکن پلیئر کو کورونا،ریٹائرمنٹ لینے والوں کو بیڑیاں

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

file photo

پاکستان سپر لیگ 7 کے لئے سلیکٹ ہونے والے اوشکا فرنینڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،سپر لیگ تو ابھی دور ہے،اس سے قبل ان کی زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں شرکت دائو پر لگی ہے جو 16 جنوری سے شروع ہوگی۔3 ایک روز ہ میچزکی سیریز کے باقی مقابلے 18 اور 21 جنوری کو ہونگے۔ فرنینڈو کا انتخاب کراچی کنگز نے کیا تھا لیکن فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔وہ پی ایس ایل میں آئیں گے۔سری لنکن کرکٹر ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

جڑواں سنچریز بنانے والے عثمان خواجہ کواگلے ٹیسٹ سے باہرہونے کا یقین

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ریٹائر ہونے والے پلیئرز کے لئے نئے رولز بنادیئے ،آسان لفظوں میں ان کے پائوں میں بیڑیاں ڈال دی ہیں۔نیا قانون یہ نافذ ہوا ہے کہ ریٹائر منٹ لینے والے پلیئرز 3 ماہ قبل بورڈ کو اطلاع کے پابند ہونگے۔پھر ریٹائرمنٹ کے بعد 6 ماہ کسی غیر ملکی لیگ کی امید نہ رکھیں،انہیں 6 ماہ بعد این اوسی ملے گا،اس سے قبل نہیں۔اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اب شاید پلیئرز ریٹائرمنٹ لینا چھوڑدیں تاکہ بلا امتیاز غیر ملکی لیگ کھیلتے رہیں۔ساتھ میں ایسے پلیئرز کو لنکا پریمیئر لیگ کے اہل ہونگے،وہ بھی 80 فیصد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے پابند  ہونگے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے یہ فیصلے بھی نرالے ہی کہلائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *