| | | | | | | | | | | | |

ٹی20 ورلڈکپ،آج 2 وارم اپ میچز،کل آخری،کل سے ایونٹ شروع،اعظم خان مسئلہ بن گئے

 

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا کل سے آغاز ہے لیکن وارم اپ میچز کا سلسلہ بھی کل ہی ختم ہوگا،جب آخری میچ بھارت اور بنگلہ دیش کھیلیں گے۔

اس سلسلہ میں آج جمعہ 31 مئی کو بھی 2 وارم اپ میچز شیڈول ہیں۔سری لنکا  اور آئرلینڈ جبکہ افغانستان اور سکاٹ لینڈ کھیلیں گے۔یہ میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہونگے۔

ادھر آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ورلڈکپ وارم اپ میچ میں شکست نے سب کی توجہ حاصل کی ہے،یہ الگ بات ہے کہ  آسٹریلیا 9 کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے ساتھ کھیل رہا تھا لیکن شکست اہم ہے۔آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش مکمل فٹ نہیں ہیں اور وہ عمان کے خلاف پہلے میچ میں بال نہیں کریں گے۔

اعظم خان کی سلیکشن متنازعہ ہوگئی ہے۔دنیائے کرکٹ کے فینز تنقید کررہے ہیں۔سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ محمد رضوان اور بابر اعظم کا اوپنر آنا خوش آئند ہے لیکن رضوان سے وکٹ کیپنگ کروائی جائے۔اعظم خان کو نکال کر آل رائونڈر کھلایا جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *