ٹی 20 ورلڈکپ 2024،بقا کی جنگ،دو پروٹیز پیسرکا دھماکے سے ٹکرائو،گرائونڈ سے باہر،ایک فیلڈ سے آئوٹ
انٹیگا،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،بقا کی جنگ،دو پروٹیز پیسرکا دھماکے سے ٹکرائو،گرائونڈ سے باہر،ایک فیلڈ سے آئوٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جنوبی افریقا کے 2 ٹاپ بائولرز آپس میں ٹکراکر بائونڈری لائن سے باہر جاگرے۔خوفناک تصدام کے نتیجہ میں ایک سائن بورڈ سے جا لگا۔میدان سے باہر۔
انٹیگا میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے اہم ترین ناک آئوٹ ٹائپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جنوبی افریقا کے بنے کوارٹر فائنل میچ میں یہ8 ویں اوور کا کھیل تھا جب ویسٹ انڈین بیٹر نے سیدھا شاٹ کھیلا۔بائونڈری لائن پر موجود دونوں سائیڈز کے فیلڈرز مارکوجانسن اور کاگیسوربادا کیچ کیلئے بھاگے اور بائونڈری لائن پر اچھل کر کیچ پکڑنے کیلئے اچھلے تو دھماکے سے ایک دوسرے سے ٹکرائے۔
جانسن سائن بورڈ پر جالگے اور ربادا آدھے بائونڈری اور آدھے اس سے باہر پڑے ہوئے تھے۔دونوں کافی دیر ایسی حالت میں پڑے رہے اور میچ رکا رہا۔میڈیکل سہولت ملنے کے بعد ربادا تو کھڑے ہوگئے لیکن جانسن گرائونڈ سے باہر چلے گئے۔
ویسٹ انڈیز نے 10 اوورز میں 2 وکٹ پر 69 رنزبنائے تھے۔