ٹی 20 ورلڈکپ 2024 سپر 8،پاکستان کیسے پہنچ سکتا،ممکنہ راستہ باقی
نیویارک،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 سپر 8،پاکستان کیسے پہنچ سکتا،ممکنہ راستہ باقی۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کا سفر پہلے ہی مرحلہ میں تمام ہوگیا یا کچھ امکانات باقی ہیں،اس کیلئے سادہ سی بات یہ ہے کہ گروپ اے میں 5 ٹیمیں ہیں۔ان میں امریکا اور بھارت 2،2 میچز جیت چکے ہیں۔یہ دونوں ممالک ایک ایک میچاور جیت کر سپر 8 میں ہونگے،پاکستان چاہے دونوں مچز جیتے یاہارے لیکن ایک راستہ موجود ہے۔
پاکستان کو 11 جون کو کینیڈا سے کھیلنا ہے۔اس سے اگلے روز امریکا اور بھارت کھیلیں گے جو جیتا اس کا سپر 8 کننفرم ہوگا لیکن پاکستان کے مفاد میں امریکا کی شکست اور بھارت کی جیت ضروری ہوگی۔جمعہ 14 جون کو امریکا بمقابلہ آئرلینڈ ہے،یہاں امریکا کی شکست ضروری ہے،امریکا کی فتح اس کی سیٹ کنفرم کردے گی،امریکی شکست سے پاکستان کے حوصلے بلند ہونگے۔اتوار 16 جون کو پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہے،جیت ضروری ہوگی،اب کینیڈا اور آئرلینڈ سے محض جیت ہی نہیں،واضح مارجن سے فتح درکار ہوگی۔
پاکستان کو دونوں میچز جیتناضروری ہیں،امریکا کو دونوں میچز میں شکست ضروری ہے تب جاکر پاکستان اوربھارت کوالیفائی کریں گے۔
کیا پاکستان سپر 8 کھیل سکے گا،یہ بات اس وقت ہر ایک کو پریشان کررہی ہے۔
پاکستان دنیا کی واحد ٹیم ہے جو سپر 8 یا پہلے سپر 12 تھا،اس کو تو چھوڑیں۔سیمی فائنل جیسے مرحلے میں ریکارڈ 6 بار پہنچا تھا۔ریکارڈ 6 بار سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم،گزشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیم کی پہلے مرحلے سے چھٹی بڑی بریکنگ نیوز ہوگی۔