| | | | | | |

نیویارک،محسن نقوی نے اپنے ہی کھلاڑیوں کی کمر میں خنجر گھونپ دیا

 

نیویارک،کرک اگین رپورٹ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ہی کھلاڑیوں کی کمر میں خنجر گھونپ دیا۔پی سی بی چیئرمین محسن  نقوی نے نیویارک میں پاکستان کی بھارت سے شکست کے بعد اپنی ہی ٹیم پر کلہاڑی چلادی اور ایونٹ میں باقی رہنے یا سپر 8 کے تھوڑے امکانات کو بھی پاکستان کیلئے رہنے نہیں دیا،اس کے پلیئرز کو دھمکیاں دے ڈالی ہیں۔

یہ فلم ہے ،سکرپٹ ہے یا ڈرامہ بازی ہے۔دنیا میں ایسے کہیں نہیں ہوتا۔ورلڈکپ چل رہا ہے،امکانات کے درجہ میں چانسز موجود ہیں لیکن وقت کےچیئرمین نے اپنے ہی کھلاڑیوں کی ایسی تیسی کردی۔

پاکستان کی شکست کے بعد مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی سرجری کی جائے۔ہم نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم تیار کرنی ہے اور باہر بیٹھے کرکٹرز کو موقع دینا ہے۔ٹیم میں کیا چل رہا ہے،ہم سب جانتے ہیں لیکن ہم نے اسے ہونے دیا۔

یہ بیان دیکھ لیں اور سر دھنیں کہ کن سے واسطہ پڑا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *