کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2022 کا آغاز اتوار 16 اکتوبر سے ہورہا ہے۔افتتاحی میچ 2014 کے ٹی 20 چیمپئن سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان ہوگا۔یہ گروپ اے کا پہلا میچ بھی ہوگا۔ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے مرحلہ میں 2 گروپس بنائے گئے۔گروپ اے اور گروپ بی کے نام سے 4،4 ٹیموں میں قسمت آزمائی ہوگی۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے 45 میچز شیڈول ہیں۔اس کی وسل حالیہ ایشین چیمپئن سری لنکااور نئی آموز ٹیم نمیبیا کے میچ کے ساتھ ہوگی۔سوال یہ ہے کہ کیا ایسا پہلی بار ہوگا کہ دونوں ٹیمیں ٹکرارہی ہیں۔جواب یہ ہے کہ ایسا نہیں ہے۔دونوں ٹیمیں گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈکپ میں کھیل چکی ہیں۔نمیبیا ٹیم صرف 96 رنزپر ڈھیر ہوئی تھی اور7 وکٹ سے ہارگئی تھی۔یہ اتنی بات نہ تھی،اس کے بعد نمیبیا نے جو کیا،وہ کسی کے وہم و گمان میں نہ تھا،اس نے آئرلینڈ اور ہالینڈ کو باقی میچزمیں ہرایا۔سپر 12 کھیلا اور پھر وہاں سکاٹ لینڈ کو بھی شکست دی تھی،کرنٹ ہے۔
شاہین آفریدی بڑی رکاوٹ عبور کرکے بابر اعظم کے پاس پہنچ گئے،آخری امتحان باقی
کرنٹ میں یوں تیزی بھی ہے کہ حال ہی میں نمیبیا ٹیم نے وارم اپ میچ میں آئرلینڈ کو ہراکر اعتماد بحال کرلیا ہے۔مقابلہ میں سری لنکا 40 روز میں بدل گیا ہے،ایشیا کپ کے آخری 5 میچزمسلسل جیتے،پاکستان،بھارت اور افغانستان کو ہرایا۔ایشین چیمپئن بنا۔آسٹریلیا پہنچتے ہی اس نے زمبابوےکےخلافوارم اپ میچ جیتا ہے۔
آٹھواں ٹی20ورلڈکپ کل سے شروع،پہلے مرحلہ کاجائزہ،ویسٹ انڈیز خطرے میں ،شیڈول
نمیبیا کے لئے ڈیوڈ ویزا توجہ کا مرکز ہونگے۔اپنی ٹیم کو ایک بار پھر سپر 12 کے ویزے کے لئے کوشاں ہونگے۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح 9 بجے آج شروع ہوگا۔