لندن،کرک اگین رپورٹ
Getty images,ICC
ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارتی بیٹرز کینگروزکاشکار،151پر آدھی ٹیم باہر۔آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے فائنل کا دوسرا روز بھی آسٹریلیا کے نام رہا۔بھارت کے ساتھ وہ ہوا،جو اس نے سوچا بھی نہ ہوگا۔ٹیم فالون آن کے خطرے سے دوچار ہوگئی ہے۔آدھی ٹیم باہر ہے۔کمال بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کے تمام بائولرز نے دانہ ڈالنے میں فنکاری دکھائی اور بھارتی بیٹرز اسے چگتے ہوئے شکار ہوگئے۔
اوول لندن میں کھیل کے دوسرے روز کے خاتمہ پر بھارت مسلسل دوسرا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ہارنے کے قریب ہوگیا ہے۔5 کھلاڑی 151 پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔اجنکا رہانے71 بالز پر 29 رنزکے ساتھ موجود ہیں۔ان کے ساتھ اچھا کھیلنے والےوریندرا جدیجا 48 رنزبناکر گئے۔ان سے سےقبل ویرات کوہلی اور چتشور پجارا 14،14شب مان گل 13 اور روہت شرما15 رنزبناسکے۔آسٹریلیا کی جانب سے بالز کرنے والے تمام بائولرزمچل سٹارک،پیٹ کمنز،سکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین کے ساتھ نیتھن لائن نے ایک ایک وکٹ لی۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارت کے ایک ہی اسکور پر 2 آئوٹ
اس سےقبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ 327 رنز3 وکٹ سے شروع کی تو پہلا سیشن بھارت کے نام تھا،جب اس نے 4 وکٹیں اڑادیں۔یہ سب 41 رنزکے اندر اندر ہوا۔ٹریوس ہیڈ 163 اور سٹیون سمتھ 121 کرکے بنیاد رکھ گئے۔کیمرون گرین 6 اور کپتان پیٹ کمنز 5 کرسکے۔ایلکس کیری نے 48 رنز کی اننگ کے ساتھ اسکور 469 رنزتک پہنادیا۔آسٹریلیا نے 121 اوورز،3 بالز کی بیٹنگ کی۔بھارت کی جانب سےمحمد سراج نے 108 رنز دے کر4 اور محمد شامی وشردول ٹھاکر نے2،2 آئوٹ کئے۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،آسٹریلیا کی بھارت کو ہیڈ اور چٹان سے مار،پہلا دن نام
بھارت کو اب بھی 318 رنزکا خسارہ ہے اور اس کی صرف 5 وکٹیں باقی ہیں۔