لاہور،کرک اگین رپورٹ۔ٹرائی نیشن کپ کا پہلا میچ،پاکستان کی 11 رکنی ٹیم فائنل،کپتان کو بتادیا گیا،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ٹرائی نیشن کپ کے پہلے میچ کیلئے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم فائنل کرلی گئی ہے۔کپتان محمد رضوان کو ایک پرچی تھمادی گئی ہے یا اگلے چند گھنٹوں میں ان کے پاس ہوگی،ان کی حیثیت اور ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی اہمیت ایک جیسی ہے۔یہ 11 رکنی ٹیم اپنی مرضی کی منتخب نہیں کرسکتے۔ہیڈکوچ جمع سلیکٹر عاقب جاوید کے فیصلے چل رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ملتان ٹیسٹ کی شکست کے بعد کپتان شان مسعود نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں سارا ملبہ پی سی بی پر ڈالا تھا۔
نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا 114 رکنی سکواڈ،بابر اعظم،فخرزمان،کامران غلام،سعود شکیل،سلمان علی آغا،محمد رضوان،ابرار احمد،حارث رئوف ،نسیم شاہ،شاہین آفریدی،فہیم اشرف اور خوشدل شاہ میں سے ایک کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیاجائے گا۔
ٹرائی نیشن سیریز،نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ سے ہوگا جو 8 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
کرک اگین ذرائع کے مطابق کپتانوں کی جانب سے ایک ایسا موقف سامنے آئے گا جو کافی کچھ بدل دے گا اور اس کا آغاز پی ایس ایل 2025 کے آس پاس ہوگا۔