| | | | | |

پاکستانی کھلاڑیوں کی پہلی پریکٹس،شاہین کا وارنر پرپہلا فائر،پریشان کردیا

کینبرا،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کھلاڑیوں کی پہلی پریکٹس،شاہین کا وارنر پرپہلا فائر،پریشان کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے حالیہ دورے میں پہلی ٹریننگ،کھلاڑی دلجمعی سے کھڑے ہوگئے اور خوب پریکٹس کی ہے ۔ایسے میں شاہین آفریدی نے کینبرا میں اترتے ہی آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو پریشان کردیا ہے۔

پرتھ ٹیئسٹ کے لئے کرک اگین کے بتائے گئے وہی 14 کھلاڑی،ڈیوڈ وارنرپرہم وطن نے بم پھوڑدیا

شاہین آفریدی کا ڈیوڈ وارنر کو آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہ بنانے دینے کی خواہش کا اظہار۔ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ کیرئیر شاندار ہے، وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔وارنر کے لیے نیک تمنائیں ہیں مگر پرامید ہوں وہ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم نہیں کریں گے۔پاکستان فی الحال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔امید ہے آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔کینبرا میں کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں مگر پی ایم الیون کے خلاف میچ سیریز کی تیاری میں اہم ہوگا۔آسٹریلیا نے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے مگر پاکستان ٹیم اس چیلنج کے لیے تیار ہے۔پاکستان کے پاس سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبی نیشن ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *