ممبئی،دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کراچی میں شیڈول،روہت شرما بھی شریک ہونگے،بریکنگ نیوز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبروں میں دوسری بڑی نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کراچی میں ہوگی۔بھارتی کپتان روہت شرما سمیت تمام 8 ٹیموں کے کپتان شریک ہونگے۔اتفاق یہ ہے کہ بھارت کا پہلا میچ ایونٹ کے آغاز کے اگلے روز دبئی میں ہونا ہے،اس کیلئے ہنگامی شیڈول تیار کرلیا گیاہے۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری ابھی تک بورڈ کا موقف سامنے نہیں لائے کہ آیا روہت شرما افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے یا نہیں، جس کا انعقاد کراچی میں متوقع ہے، جو 19 فروری کو افتتاحی میچ کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ اس کے پاس اس معاملے پر کوئی معلومات نہیں ہیں۔ آئی سی سی کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کرے گا لیکن یہ سمجھا جاتا ہے کہ عالمی ادارے کو بی سی سی آئی سے اس لوگو کے معاملے یا افتتاحی تقریب پر کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔
بھارت کو پہلی شکست،پسپائی،چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی لوگو شرٹس پر لگانے کا اعلان
بھارتی جرسی اور چیمپئنز ٹرافی کے لوگو پر تنازعہ ختم ہوچکا، بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے کہا ہے کہ ہم آئی سی سی کی ہدایات پر عمل کریں گے۔ جب نشاندہی کی گئی کہ آئی سی سی کے آفیشل لوگو کے نیچے پاکستان ہے، سائکیا نے کہا کہ ہاں ہم آئی سی سی کی ہدایت پر عمل کریں گ۔ے