کرک اگین رپورٹ۔پروٹیز کی چوکر بازیاں درازتر،افغانستان سے شکست کے بعد آئرلینڈ سے بھی ہارگئے،سیریز گئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جنوبی افریقا گزشتہ ماہ افغانستان سے ون ڈے سیریز ہارا تھا،معاملہ اس سے بھی بد تر اس وقت ہوگیا ہے،جب آئرش ٹیم ایک اور فارمیٹ میں جنوبی افریقا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔یہ میچ ڈبلن میں کھیلا گیا۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی فائنلسٹ ٹیم پروٹیز ڈبلن میں ہارگئی ہے۔میزبان ٹیم نے6 وکٹ پر 195 رنزبنائے۔آئرش بیٹرراس اڈیئر نے سنچری کی۔انہوں نے58 بالز پر 100 رنزبنائے۔کپتان پال سٹرلنگ نے 52 رنزکی اننگ کھیلی۔دونوں نے 13 اوورز میں137 رنزکی اوپننگ شراکت بنائی۔
جواب میں پروٹیز سے چوک ہوگئی اور وہ 9 وکٹ پر 185 رنزبناسکے۔10 رنز سے ہارگئے۔ایک موقع پر اس نےایک وکٹ پر121 رنزبنائے تھے اور 12.3 اوورز ہوئے تھے۔آئرش بائولرز نے اس کے بعد ایسا کیا کہ جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن ہل کر رہ گئی۔اوپنرز ریان نے36 اور ریزا ہینڈرکس نے51 کئے ،نمبر 3 پر کھیلنے والے بیٹر میتھیو بریٹکز نے 51 رنزبنائے۔اس کے بعد8 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔مارک اڈیئر نے 31 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔گراہم ہم نے25 رنزکے عوض 3 آئوٹ کئے۔
افغانستان کرکٹ ترقی کے نئے موڑ پر،جنوبی افریقا کیخلاف پہلی باہمی ون ڈے سیریز نام کرلی
یوں 2 میچزکی یہ سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی ہے۔گزشتہ ہفتہ افغانستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتی تھی۔