دوسرا ٹیسٹ،لنچ تک پاکستان سنبھل گیا
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
دوسرا ٹیسٹ،لنچ تک پاکستان سنبھل گیا۔پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی اننگ کو لنچ تک مستحکم کیا ہے،پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد شان مسعود اور صائم ایوب نے صورتحال کو خراب ہونے سے بچایا۔عبداللہ شفیق صفر پر گئے۔اوپنر صائم ایوب نے شان کے ساتھ اچھی بلے بازی کی۔شان مسعود نے ہاف سنچری مکمل کی۔پاکستان نے پہلے سیشن کے 25 اوورز میں ایک وکٹ پر 99 رنزبنائے۔شان مسعود53 اور صائم ایوب43 رنزپر کھیل رہے تھے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا ۔شاہین آفریدی کے ساتھ نسیم شاہ بھی ڈراپ ہوگئے۔میر حمزہ اور ابرار احمد کی انٹری ہوئی ہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام زخمی ہونے کے سبب میچ سے باہر ہوئے۔تسکین احمد کو ان کی جگہ کھلایا گیا۔