| |

آئوٹ یا ناٹ آئوٹ،آسٹریلیا کرکٹ میں بھونچال،قانون کیا کہتا ہے

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

آئوٹ یا ناٹ آئوٹ،آسٹریلیا کرکٹ میں بھونچال،قانون کیا کہتا ہے۔،آسٹریلیا کی  گریڈ کرکٹ میں ایک عجیب و غریب واقعہ نے کرکٹ قوانین کے بارے میں ایک بحث کو جنم دیا،  بلے باز کو آؤٹ ہونا چاہیے یا نہیں ، مڈل اسٹمپ  پیچھے ہوگئی اور بیلز، معجزانہ طور پراوپر رہے۔یہ عجیب و غریب واقعہ  پریمیئر کرکٹ میں گینیندرا کرکٹ کلب اور ویسٹ ڈسٹرکٹ کرکٹ کلب کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پیش آیا۔ اس کے بعد کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی۔

صارفین حیران تھے کہ بلے باز کو آؤٹ ہونا چاہیے تھا یا ناٹ آؤٹ، لیکن قوانین واضح کرتے ہیں کہ ناٹ آؤٹ۔ درست نتیجہ ہے۔ قانون 29 میں کہا گیا ہے،آئوٹ تب  ہے جب اسٹمپ کے اوپر سے کم از کم ایک بیل  مکمل طور پر ہٹ جائے۔اس تازہ ترین واقعہ میں نہ تو بیلز میں سے کوئی گری اور نہ ہی زمین سے کوئی سٹمپ ہٹی۔ صرف درمیانی سٹمپ پیچھے جھکی، لیکن وہ بھی پوری طرح سے اکھڑ نہیں سکی۔ اگر بیلز برقرار رہتے لیکن درمیانی سٹمپ  اکھڑکر گرجاتی تو بلے باز آؤٹ ہو چکا ہوتا۔

قوانین میں تبدیلی کے لیے کچھ مطالبات کیے گئے ہیں، جس کے بعد اگر گیند اسٹمپ سے ٹکراتی ہے تو آئوٹ ہو، چاہے بیلز اپنی جگہ پر رہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *