| | | | |

عثمان خان ناکام،پاکستان نے چوتھے درجہ کی نیوزی لیبنڈ ٹیم کو ہرادیا

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

عثمان خان ناکام،پاکستان نے چوتھے درجہ کی نیوزی لیبنڈ ٹیم کو ہرادیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کی چوتھے درجہ کی ٹیم کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 7 وکٹوں سے ہراکر 5 میچزکی سیریز میں  0-1 کی برتری لے لی ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم ٹاس ہارنے کے بعد ملنے والی دعوت میں تیزی کرگئی اور پوری ٹیم 11 بالز قبل 19 ویں اوور میں صرف 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔مارک کمپٹن کے 19 نمایاں رنزتھے۔شاہین نے 13 رنز دے کر 3 اورمحمد عامر نے 13 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ابرار احمد اور شاداب خان نے بھی 2،2 وکٹیں لیں۔

اوپننگ پوزیشن چھن گئی،پھر بھی رضوان نے بابر اور کوہلی کا ریکارڈ چھین لیا

جواب میں نئی اوپننگ جوڑی صائم ایوب اور بابر اعظم 41 کے اسکور پر پویلین میں تھے۔بابر14 اور صائم 4 کرسکے۔نمبر 3 پر کھیلنے والے محمد رضوان شاندار 45 رنزپر ناٹ آئوٹ آئے۔ڈیبیو کرنے والے عثمان خان صرف 7 رنزبناسکے۔عرفان خان 18 پر ناٹ آئوٹ تھے۔

بابر اعظم کو امپائر کی وارننگ،کپتان غصہ میں،عامر کی 4 برس بعد وکٹ

پاکستان نے ہدف 13 ویں اوور کی پہلی بال پر 3 وکٹ سے پورا کیا اور 7 وکٹ کی جیت نام کی۔شاہین آفریدی مین آف دی میچ تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *