| | |

ویرات کوہلی لندن کے ہوٹل میں،ساتھ میں بچہ کون

لندن،کرک اگین رپورٹ

ویرات کوہلی لندن کے ہوٹل میں،ساتھ میں بچہ کون۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ  ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں ویرات کوہلی کو ایک بچے کے ساتھ ایک ریستوراں میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق یہ تصویر لندن میں لی گئی ہے اور تصویر میں موجود بچہ وامیکا ہے۔

ویرات کوہلی نے کل انگلینڈ کے خلاف بھارت کی چوتھے ٹیسٹ میں جیت اور سیریز کی فتح پر پہلی بار اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے بڑے عرصہ بعد ٹوئٹ کی تھی اور بھارت کو جیت پر مبارکباد دی تھی۔

ویرات کوہلی کرکٹ میدان سے قریب 35 روز سے دور ہیں اور انہوں نے گزشتہ ہفتہ انکشاف کیا تھا کہ ان کے ہاں دوسرے بچہ کی پیدائش ہوئی ہے اور اس کا نام اکائے رکھا گیا ہے۔وہ اور انکی اہلیہ لندن میں ہیں۔پہلے بیٹی ہے،اس کا نام وامیکا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *