گالے،کرک اگین رپورٹ۔وارن مرلی،ٹرافی،صبح سے پہلا ٹیسٹ،پچ سپن ضرور لیکن ٹیسٹ کرکٹ کے حقیقی حسن کے ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل سے گال اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز میں اپنی طاقت کی تجدید کریں گی
۔وارن،مرلی دھرن ٹرافی کا نام ٹیسٹ کی تاریخ کے دو سب سے نمایاں باؤلرز شین وارن اور متھیا مرلی دھرن سے لیا گیا ہے۔
سری لنکا بمقابلہ آسٹریلیا،پہلا ٹیسٹ،گالے۔29 جنوری 2025 سے روزانہ صبح ساڑھے 9 بجے سے
دونوں ممالک 1983 سے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہے تھے، لیکن 2007-08 میں سیریز سے قبل دونوں کرکٹ بورڈز نے ان دونوں لیجنڈز کو مناتے ہوئے ایک مستقل ٹرافی بنانے کا فیصلہ کیا۔ ٹرافی کے آغاز سے لے کر اب تک چھ سیریز کھیلی جا چکی ہیں، جس میں آسٹریلیا نے چار اور سری لنکا نے ایک جیتا ۔ایک ڈرا تھی۔
آسٹریلین ٹرافی کےدفاعی چیمپئن ہیں۔ سری لنکا کے پاس 2024 میں ٹیسٹ سال اچھا رہا تھا۔سٹیون سمتھ کو دس ہزار رنزکی تکمیل کیلئے ایک رن درکار ہے۔پچ اسپنرز کیلئے موزوں ہوگی لیکن یہ پہلے دن سے نہیں بلکہ روایتی انداز میں تیسرے روز سے سپن ہوگی۔
یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے لیکن آسٹریلیا جنوبی افریقا کے ساتھ پہلے ہی فائنل کا ٹکٹ کٹواچکا۔
Getty Images