| | | | | | | |

وسیم اکرم پی سی بی کا مذاق ایسے کیوں اڑارہے

 

 

کرک اگین ڈاٹ کام

سابق پاکستانی لیجنڈری پیسر وسیم اکرم نے پی سی بی کی چھترول کردی ہے۔

نجی چینل پر بات چل رہی تھی کہ بھارت نے کرکٹ گراؤنڈز اور فینز کیلئے بہت کچھ بنادیا،خرچ کردیا ہے لیکن پاکستان کے حالات ابھی بھی وہاں ہیں جہاں تھے ۔

وسیم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی مثال دے کر کہا کہ 10 سال سے وہاں ایک نئی گیلری بن رہی تھی ۔اب اتفاق سے وہ میڈیا اور کمنٹری ٹیم کے باکس کے پاس تھی۔اب یہ تعمیر اور ترقی اس لئے ہوتی ہے کہ دیکھنے والے آسانی سے دیکھ سکیں لیکن وہاں بڑے بڑے اور موٹے موٹے پلرز کھڑے کردیے ۔

وسیم اکرم نے مذاق اڑاکر نقل اتاری کہ سبیچ دیکھنا ہو تو ایسے اور ایسے دیکھیں۔اس کے ساتھ ہی وہ دائیں جانب آگے جھکے ،پھر بائیں جانب آگے جھکے۔کہتے کہ بس پھر وہاں یہی کچھ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *