| | | | | | |

وسیم جونیئر پر بال ٹیمپرنگ کا شبہ،امپائرز نے بائولنگ سے ہٹادیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی پیسر وسیم جونیئر  پر بال ٹیمپرنگ کا شبہ،امپائرز نے بال سے روک دیا،پاکستانی کپتان نے خلاف قانون بال ہونے کا اعتراف کیا تو امپائرز کے فیصلہ کا احترام کرتے ہوئے وسیم جونیئر کو بالز کرنے سے ہٹادیا۔

نیشنل بنک ایرینا میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کیوی بائولنگ کا 31 واں اوور تھا،وسیم نے ایک بال ہی کی تھی کہ امپائرز نے بال سے روک ڈالا۔سارے اکٹھے ہوئے لیکن امپائر علیم ڈار نے ساتھی امپائر سے بات  کئے بنا ہی وسیم اور کپتان بابر اعظم سے بات کی،نتیجہ  میں وسیم جونیئر بال سے ہٹ گئے اور نعمان علی اوور مکمل کروایا۔

واقعہ کیا تھا

وسیم نے انجری کیوجہ سے اپنے ہاتھ کی انگلی پر ایک ٹیپ لگائی ہوئی تھی۔قانون کے مطابق ہاتھ میں کچھ ہونا،لگانا،اس کے ساتھ بال کرنا جرم ہے،اس سے بال ٹیمپرنگ کا شبپ ملتا ہے،اس لئے امپائرز نے وسیم سے کہا کہ پہلے میڈیکل ٹریٹمنٹ لیں ،پھر بال کریں لیکن ہاتتھ کلیئر ہوں۔فیصلہ ماننا پڑا۔

کراچی ٹیسٹ،آغا سلمان کی سنچری سے ڈریسنگ روم کا نیا سماں،پاکستان آئوٹ

حیران کن طور پر وسیم فیلڈ سے باہر جانے کی بجائے اپنی فیلڈنگ پوزیشن پر چلے گئے۔یوں ان کا مزید اوور اس حالت میں کروانا جرم ہوگا۔

نیوزی لینڈ نے بناکسی نقصان کے 438 رنزکے جواب میں سنچری شراکت بنالی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *