کرک اگین رپورٹ ۔ شکست کا خوف،بھارت نے وائیڈ بال کیسے واپس کروادی،امپائر کا فیصلہ کیوں ریورس
بھارت نے جاپان میں ٹی 20 میچ کھیلا ہے۔کرکٹ بریکنگ نیوز اور تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بھارتی فیلڈرز اور کپتان کے دباؤ پر امپائر نے وائیڈ بال کا فیصلہ واپس لیا اور یوں جاپان 2 رن سے ہار گیا۔ ماجرا کیا ہے۔
ایشین گیمز مینز ایونٹ سے پہلے یہ میچ کس لیے شیڈول ہوا۔ یہ الگ بات ہے ۔بھارت ٹی 20 کا عالمی چیمپئن ہے اور جاپان کی ٹیم 41 وہں درجے کی ٹیم ہے۔ آج وہ محدود اوورز میچ میں جاپان کی ٹیم سے جیتتے جیتے رہ گئی اور بھارتی ٹیم شکست سے بال بال بچی۔
اس اہم موقع پر بھارتی گیند باز اکثر پٹیل نے جو آخری اوور کیا وہ سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اس میں امپائر نے تیسری گیند کو وائیڈ بال قرار دے دیا۔ لیفٹ ہینڈ بیٹر نے ریورس کھیلنے کی کوشش کی۔ ریورس کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام ہوئے اور گیند ان کی باڈی سے کافی دور پیچھے ہو کے وکٹ کیپر کے پاس گئی۔ امپائر نے اسے وائیڈ بال قرار دیا۔ پہلے اکثر پٹیل پھر سارے بھارتی کھلاڑی اکٹھے ہو گئے۔ کپتان نے جا کے بات کی اور پھر سینیئر امپائر سے مشاورت کے بعدجونیئر امپائر نے وائیڈ بال کا فیصلہ واپس لے لیا ۔یہ ایسا موقع تھا کہ اس وقت اگر وہ وائیڈ بال ہوتی تو جاپان کو جیت کے لیے 4 گیندوں پر 5 رنز درکار تھے تو لیکن وہ وائیڈ واپس ہونے کے بعد تین گیندوں پہ پانچ رنز رہ گئے اور جاپان کی ٹیم آخر کار دو رنز سے میچ ہار گئی۔
سوشل میڈیا پہ یہ بحث چل رہی ہے کہ امپائر نے وائیڈ بال دے کر وائیڈ بال کیسے واپس لے لی، کیونکہ اس میچ میں ریویو سسٹم نہیں تھا ۔تھرڈ امپائر نہیں تھا تو فیلڈ میں موجود امپائر نے اپنا فیصلہ کیسے تبدیل کر دیا اور یہ بحث بھی چل رہی ہے کہ امپائر نے بھارتی طاقت کے سامنے اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے لیکن غیر جانبدار کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب بیٹر لیگ سائیڈ والی گیند کو ریورس کھیلنے کی کوشش کرے تو اس پہ لیگ سائیڈ بال کا اطلاق نہیں ہوتا ۔اف سائیڈ بال کا اطلاق ہوتا ہے کہ امپائر موقع دیکھ کے صورتحال دیکھ کے وائیڈ دے سکتا ہے اور یہ بھی کہ امپائر اپنا فیصلہ تبدیل کر سکتا ہے۔
بارش کی وجہ سے میچ کو پانچ اوور فی اننگز تک محدود کیا گیا بھارت نے پہلے کھیل کر 32 رنز بنائے ۔جاپان کی ٹیم 30 رنز بنا سکی۔
