نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
ویلڈن افغانستان۔ویلڈن ٹیم افغان۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں آج اتوار کا روز انگلینڈ کے لئے یادگار رہے گا،انہوں نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ناک آئوٹ کردیا ہے۔پورے پاکستان ،دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے ٹیما فغانستان اور افغان فینز کو مبارکباد دی ہے۔سابق کرکٹرز نے بھی خوب تعریف کی ہے۔
ویلڈن ٹیم افغان،مبارکباد افغانستان،سابق کرکٹرز کی بھی تعریف،پاکستان کچھ سیکھے۔وسیم اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان نے میچ کے پہلے منٹ سے اٹیکنگ کرکٹ کھیلی اور گیم کے ہر حصہ میں پلاننگ دکھائی دی۔ابتدائی اوورز میں تیز رنز،وکٹیں گرنے پر پورے پچاس اوورز کی جانب گامزن۔پھر بائولنگ میں لائن ولینتھ اور انگلش بیٹرز کیلےت بندھ،یہ سب اچانک نہ تھا۔
سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم افغانستان اچھی نظر آئی ہے،اس کامیابی کے بعد اب وہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں،اس لئے کہ انکا اعتماد بہت زیادہ بڑھا ہے۔پاکستان کو حکمت عملی بنانا اورا سے موقع کی مناسبت سے تبدیل کرنا یہاں سیکھلینا چاہئے۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا بڑا اپ سیٹ ،افغانستان نےدہلی فتح کرلیا،دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست
افغانستان کی یہ کوئی معمولی جیت نہیں ہے،ورلڈکپ تاریخ کت بڑے اپ سیٹ میں سے ایک ہے۔اس نے انگلینڈ کو 69 رنز سے ہرادیا۔نئی دہلی میں انگلینڈ کو 285ا سکور کے ہدف کا سامنا تھا لیکن ٹیم 215 پر ہتھیار ڈال گئی۔
افغانستان کی بیٹنگ،ہاکستان سیکھ لے،بابر اعظم اور پیٹ کمنز نیوز
شعیب ملک نے بھی افغان کھلاڑیوں اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ جیت مبارک ہو۔معین خان نے بھی کہا ہے کہ افغانستان کھلاڑیوں نے جان ماری،جذبہ دکھائی دیا،جیتنے کیلئے کھیلتے دکھائی دیئے۔
انگلینڈ نے پچ کو درست سمجھا نہیں ہے۔معین علی کو باہر بٹھادیا۔4 پیسرز کھلاکر اپنی مت ماردی۔
مین آف دی میچ مجیب الرحمان نے اپنا ایوارڈ افغانستان میں زلزلہ سے متاثرین کے نام کیا ہے۔راشد خان نے یہ جیت فلسطین اور افغان بہن بھائیوں کے نام کی ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023،آج کا میچ،ٹاس ہوگیا،سن ڈے سپر سنڈے میں کیسے بدلے گا