| | |

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان،جنوبی افریقا سے 2 ٹیسٹ اسی ماہ

گیانا،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان،جنوبی افریقا سے 2 ٹیسٹ اسی ماہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔کیمار روچ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

اس دوران ساتھی فاسٹ باؤلر الزاری جوزف کو آرام دیا گیا ہے، وکٹ کیپر بلے باز جوشوا ڈا سلوا نائب کپتانی سنبھالیں گے۔

اسکواڈ

اسکواڈ میں کریگ براتھویٹ (کپتان)، جوشوا ڈا سلوا (نائب کپتان)، ایلک ایتھاناز، کیسی کارٹی، برائن چارلس، جسٹن گریویز، جیسن ہولڈر، کیویم ہوج، ٹیون املاچ، شمر جوزف، میکائل لوئس، گڈاکیش موتی، کیمار روچ، جےڈن سیلز شامل ہیں۔

شیڈول

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز 7 سے 11 اگست تک پورٹ آف اسپین، ٹرینیڈاڈ اور 15 سے 19 اگست تک پروویڈنس، گیانا میں کھیلے جائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *