| | |

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے میچ کے پہلے روز کیا ہوا

 

 

اسلام آباد ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے میچ کے پہلے روز کیا ہوا

بنگلہ دیش اے پہلی اننگز میں 122 رنز بناکر آؤٹ ۔

نسیم شاہ اور میر حمزہ کی تین تین وکٹیں ۔ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور میر حمزہ کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں بنگلہ دیش اے کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جب پہلے دن کا کھیل کم روشنی کی وجہ سے ختم کیا گیا تو پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے2 رنز بنائے تھے۔

صائم ایوب 2 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
اسلام آباد کلب میں کھیلے جانے والے اس میچ کے پہلے روز گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے کھیل تاخیر سے شروع ہوا اور 46.3 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

بنگلہ دیش اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن محمود الحسن جوئے کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اعتماد سے بیٹنگ نہ کرسکا۔ محمود الحسن جوئے نے 65 رنز اسکور کیے۔

یاد رہے کہ محمود الحسن جوئے نے پاکستان شاہینز کے خلاف ڈارون کے دوسرے چار روزہ میچ کی دونوں اننگز میں بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 69 اور65 رنز بنائے تھے۔

نسیم شاہ نے24 اور میر حمزہ نے33 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ لیگ اسپنر محمد رمیز جونیئر نے41 رنز کے عوض2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مختصر اسکور۔

بنگلہ دیش اے پہلی اننگز 122 ( محمود الحسن جوئے 65 ۔ نسیم شاہ 24 / 3 وکٹ ۔ میرحمزہ 33 / 3 وکٹ ۔ رمیز جونیئر41 / 2 وکٹ )

پاکستان شاہینز ۔ 2 رنز کوئی آؤٹ نہیں ( صائم ایوب 2 ناٹ آؤٹ ) ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *