کینڈی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اس وقت کیسی ٹیم،کیسےا س کےکھلاڑی،ویرات کوہلی کا تازہ بیان آگیا۔ایک روزہ کرکٹ ایک الگ فنہے۔پلیئرزکی کوالٹی،سکلز اور سٹیمنا چیک ہوتا ہے اورپلیئرزکو ایک روزہ کرکٹ نکھارتی ہے۔ایشیا کپ میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔بھارت کےمعروف کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے ملکی براڈ کاسٹر اور ایشیا کپ کے ٹائٹل براڈ کاسٹنگ ادارے کو انٹرویو دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم حالیہ عرصہ میں بہتر ہوئی ہے۔
کون آئوٹ،کون ناٹ آئوٹ،ایشیا کپ میچ میں دلچسپ ڈرامہ،تھرڈ امپائر سے رجوع
ویرات کوہلی مزید کہتےہیں کہ پاکستان کے پاس کوالٹی بائولرز ہیں۔اچھی بیٹنگ لائن اپ ہے۔اس ٹیم سے جب بھی مقابلہ ہوتا ہے تو خاص ہی ہوتا ہے۔پریشر کا آنا بڑی بات نہیں ہے لیکن ایک روزہ کرکٹ آپ کو نکھارتی ہے اور ثابت کرتی ہے کہ آپ کتنے بڑے پلیئر بن سکتے ہو۔
ایشیا کپ،پاکستان اور بھارتی پلیئرزکی ملاقات شیڈول،سری لنکا کا کامیاب آغاز
ویرات کوہلی نے مزید کہا ہے کہ میرا اختتام کہیں نہیں۔اگر میں پرفارمنسز کے گول سیٹ کروں گا تو ایک روز گول مکمل ہوجائیں گے اور پھر میں کروں گا؟شاید نکما ہونا شروع ہوجائوں،کیونکہ میں نے یہ سمجھ لیا ہوگا کہ سب کچھ حاصل کرلیا۔میں بہت سوچتا ہوں کہ ایکسلنٹ کا بہترین تعریف کیا ہے اور اس کے لئے کیا کرنا ہوگا۔میرے خیال مین اس کی کوئی انتہا نہیں ہے،اس لئے ایکسیلنٹ کہلانے کیلئے ہر اننگ اور ہر میچ میں کچھ نیا کرنا،ٹیم کو جتوانا مشن ہوتا ہے۔
بابر اعظم نےا س انٹرویو سے کچھ گھنٹے قبل ویرات کوہلی کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ وہ ایک بڑے کھلاڑی ہیں۔