برمنگھم۔کرک اگین رپورٹ۔جو کوئی نہ کرسکا،وہ شبمان گل نے کردیا،بھارت برمنگھم میں پہلی بار کامیاب،ٹیسٹ سیریز برابر کردی۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ سنیل گواسکر ،کپل دیو،ویرات کوہلی سمیت جو بھارتی بلکہ کوئی بھارتی کپتان نہ کرسکا۔وہ شبمان گل نے کردیا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم بارش کی مدد کے باوجود بھی بھارت کے خلاف شکست سے نہ بچ سکی اور یوں بھارتی کپتان شمان گل اپنے ملک کی تاریخ کے پہلے ایسے قائد بن گئے جو ایج باسٹن برمنگھم میں بھارت کا پرچم لہرانے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ نویں کوشش میں بھارت کی یہاں ایج باسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں پہلی ٹیسٹ فتح ہے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 2027 کی یہ سیریز اینڈرسن۔ ٹنڈولکر کے نام سے کھیلی جا رہی ہے۔ اس کا دوسرا ٹیسٹ میچ بھارت نے 336 رنز سے جیت لیا ہے۔ اس نے کھیل کے پانچویں اور آخری روز قریب آخری وقت میں انگلینڈ کو 271رنز پر آئوٹ کر کے بڑی فتح حاصل کی۔
آج میچ کے پانچویں روز جب شروعات ہونے لگیں تو اس سے قبل بارش ایک ڈیڑھ گھنٹہ پہلے شروع ہو چکی تھی اور عین وقت پر دوبارہ شروع ہو گئی۔ پھر کرکٹ فینز اور دنیا بھر کے ناظرین نے دیکھا کہ گراؤنڈ میں تین بار کورز آئے اور گئے ۔بارش کبھی تیز اور کبھی آہستہ لیکن موسم کی پیش گوئی کے عین مطابق 12 بجے کے بعد مقامی وقت کے مطابق بارش رک گئی اور امپائرز نے جدید سہولیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بارش رکنے کے چند منٹ بعد 12 بجکر 40 منٹ پر کھیل شروع کرنے کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ ہی یہ اعلان ہوا کہ صرف 10 اوورز کا ٹائم کٹ ہوا ہے اور ایک گھنٹہ اضافی ایڈ ہو گیا ہے، چنانچہ لنچ بریک اور ٹی بریک بھی تبدیل کیے گئے ۔مقامی وقت کے مطابق 12 بجکر 40 منٹ سے لے کر دوپہر دو بج کر 30 منٹ تک پہلا سیشن ہوا پھر دو بجکر 30 منٹ سے تین بج کر دس منٹ تک کھانے کا وقفہ تھا۔3 بجکر 10 منٹ سے دوسرا سیشن ہوا۔چائے کا وقفہ 5 بجکر 10 پر تھا ۔پانچ بجکر 30 منٹ سے آخری سیشن شروع ہوتا اور سات بجے تک رکھا گیا تھا۔ اختتامی ٹائم جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے بنتا تھا ۔
انگلینڈ کو اپنے شروعات میں اسے اس وقت بڑا دھچکا لگا جب کل کے ناٹ اؤٹ بیٹر سب سے پہلے شکار بنے۔ آؤٹ ہونے والے وہ چوتھے کھلاڑی تھے جو 80 کے اسکور پر اولی پوپ گئے۔ پوپ نے 24 رنز بنائے۔ انہیں اکاش دیپ نے شکار کیا۔ یہی نہیں اس کے تھوڑی ہی دیر بعد دوسرے سیٹ بیٹر ہیری بروک جو کہ 23 رنز بنا چکے تھے وہ بھی اکاش دیپ کا شکار بنے اور بھارت کو یہ بڑی کامیابی ملی۔ انگلینڈ کو بہت بڑا جھٹکا لگا ۔اس کے بعد بین سٹوکس اور جیمی سمتھ جنہوں نے پہلی اننگ میں سنچری بنائی تھی دونوں وکٹ پر جمع ہوئے اور تابڑ توڑ انڈین حملوں کو ناکام بنایا اور عین لنچ سے ایک بال قبل ہی وہ گیند ایسی ثابت ہوئی کہ جس پر بین سٹوکس کو واشنگٹن سندر کی پال پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا۔ وہ 33 رنز بنا سکے۔ یہاں پر لنچ جب کیا گیا تو انگلینڈ کا سکور 6 وکٹ پر 153 تھا اور ابھی دو سیشن باقی تھے۔ کھانے کے وقفے کے بعد بھی انگلینڈ کی شروعات میں استحکام نہ آسکا ۔تھوڑی دیر بعد نہ سہی لیکن تھوڑی دیر بعد ہی کرس واکس جو کہ ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے وہ 199 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے سات رنز بنائے ان کو کرشنا نے شکار کیا اور آٹھویں وکٹ جیمی سمتھ کی گری جو لگاتار دو چھکےلگا چکے تھے۔ تیسری گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں وہ لیگ سائیڈ باؤنڈری پر کیچ دے گئے ۔جیمی سمتھ کو اکاش دیپ نے بڑی سمجھداری سے سلو بال پھینک کر کیچ آؤٹ کروایا۔ انہوں نے 99 گیندوں پر 88 رنز بنائے۔ نو چوکے اور چار چھکے ان کی اننگز کا خاصہ تھے۔ انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ 226 پر گر چکی تھی اور بھارت فتح کے قریب تر قریب ہو رہا تھا۔
نویں وکٹ جوش تنگے کی گری اور آخری وکٹ 271 پر گری۔یوں بھارت 336 رنزکی بڑی جیت نام کرگیا۔
بھارت کی جانب سے اکاش دیپ نے 21.1اوورز میں 99رنز دے کے6وکٹیں حاصل کیں اور یہ میچ وننگ پرفارمنس تھی۔ انہوں نے پہلی اننگز میں چار کھلاڑی آؤٹ کیے تھے اور 88 رنز دیے تھے۔187رنز دے کے انہوں نے میچ میں 10وکٹیں لیں۔
اس میچ میں شبمان گل نے متعدد ریکارڈ قائم کئے۔جس کا ہم ذکر کر چکے ۔پہلی اننگ میں ڈبل سنچری 269 رنز دوسری میں سنچری 161 رنز ۔میچ میں 430 رنز ۔150 پلس اور ڈبل سنچری کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بنے ایک ٹیسٹ میں۔ اس طرح اور بھی کئی ریکارڈ بنے لیکن سب سے بڑی بات۔بھارت نے برمنگھم میں پہلا ٹیسٹ جیتا ہے ہسٹری میں اور پانچ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر کے سیریز کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔