| | | | | |

عامر جمال سے بائولنگ کیوں نہیں کروائی،حفیظ کا مشکوک ترین بیان آگیا،پاکستان کی ٹیبل پر تنزلی مزید

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

 عامر جمال سے بائولنگ کیوں نہیں کروائی،حفیظ کا مشکوک ترین بیان آگیا،پاکستان کی ٹیبل پر تنزلی مزید۔شان مسعود نے عامر جمال سے بائولنگ کیوں نہیں کروائی،حفیظ کا مشکوک ترین بیان آگیا۔پاکستان نے سڈنی ٹیسٹ کی چوتھی صبح آسٹریلیا کے خلاف اہم ترین لمحات میں عامر جمال کا استعمال کیوں نہیں کیا۔اس سے ایک روز قبل 6 وکٹ لے کر تباہی مچانے والے عامر جمال پیٹ کمنز کی 19 وکٹوں کے بعد 18 شکار لے کر ٹاپ وکٹ ٹیکرز میں تھے۔آسٹریلین بیٹرز پر ان کا رعب چھایا تھا۔سوال یہ ہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں 130 کے قلیل اسکور پر لڑنے کیلئے عامر جمال کیوں نہیں لایا گیا۔لنچ سے پہلے 18 اوورز کئے گئے۔آسٹریلیا ایک وکٹ پر 97 اسکور کرگیا،جمال کو لنچ کے بعد لایا گیا۔33 رنز رہ گئے تھے اور 9 وکٹیں پڑی تھیں۔کرک اگین آج صبح اس کی نشاندہی کرچکا ہے اور اب ٹیم ڈائریکٹر وہیڈ کوچ محمد حفیط کا رد عمل آگیا ہےا ور یہ رد عمل اپنی جگہ نہایت خطرناک اور سوالیہ ہے۔پہلے حفیظ کی بات کا خلاصہ۔

آسٹریلیا کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ یا سہولت کاری،عامر جمال کو 18 اوورز بعد کیوں بائولنگ پر لایا گیا

یہ فیصلہ کس کا تھا۔ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے خود کو اس سے تھوڑا سا دور کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ جمال کو پہلے بائولنگ کرنی چاہیے تھی۔پاکستان ایسی وکٹ پر آف اسپن باؤلنگ کی اہمیت کو سمجھتا ہے جو کافی ٹرن لینے لگی تھی اور مسعود  کی حمایت کی۔ آف اسپنر ساجد خان نے باؤلنگ کا آغاز کیا اور اپنے پہلے ہی اوور میں ایک وکٹ حاصل کی

یہ کپتان پر منحصر ہے، کہتے ہییں کہ تمام بولرز دستیاب تھے لیکن یہ کپتان کی حکمت عملی ہے۔ ہم آف اسپنر سے زیادہ بولنگ کرنا چاہتے تھے کیونکہ یہ ٹریک دور سے بہت کچھ پیش کر سکتا ہے لیکن  میدان کے اندر، کپتان بہترین جج ہوتا ہے لہذا آپ کو اس کا بیک اپ لینا ہوگا۔

پاکستانی رویہ کی تعریف،شاہین کی وارنر کو لمبی جھپی،بیٹنگ و بائولنگ میں کون کہاں رہا،جائزہ ساتھ

حقیقت میں، جمال کو نظر انداز کرنے کا فیصلہ اس میچ میں ایک دلچسپ تفصیل کے طور پر نیچے جائے گا جہاں پاکستان کا فائدہ کھیل کے دیگر شعبوں اور مراحل میں ضائع ہو گیا تھا۔یہ سچ ہے کہ یہ سب غلط ہوا۔ایک روز قبل ہیز ووڈ نے کہا تھا کہ 130 رنز بھی مشکل ہونگے لیکن پاکستانی کپتان شان مسعود نے اسے آسان بنادیا،سوال ہوگا کہ کیوں۔یہ مشکوک وضاحت ہے،اس لئے کہ آپ ہیڈ کوچ ہی نہیں۔ٹیم ڈائریکٹرہو۔جب 130 کا ہدف سیٹ ہوگیا تھا تو میدان میں جانے سے قبل پلاننگ تو کی ہوگی۔

نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل اپ ڈیٹ میں پاکستان 45 فیصد سے گرکر 36 فیصد کے آس پاس آگیا ہے۔پوزیشن چھٹی ہی ہوگئی ہے اور اب اس کیلئے اتحان مشکل ہوگی۔

۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *