رضوان کیلئے فزیو کو کیوں روکا گیا،پاکستان کے بھی لنچ تک 6 آئوٹ،امیدیں کس سے
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
رضوان کیلئے فزیو کو کیوں روکا گیا،پاکستان کے بھی لنچ تک 6 آئوٹ،امیدیں کس سے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی ٹاپ آرڈرز ایک بار پھر ناکام۔بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے وآخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بابر اعظم اور شان مسعود سمیت سب پویلین پہنچ چکے ہیں۔
راولپنڈی میں جاری میچ کی چوتھی صبح پہلے سیشن میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے مزید 4 بیٹرز آئوٹ کرکے کل ملا کر 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔آج کی پہلی اور مجموعی طور پر تیسری وکٹ 47 کے ٹوٹل پر گری،جب صائم ایوب 20 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔62 کے مجموعہ پرشان مسعود 28 پر پویلین گئے،صرف 3 رنزکے اضافہ سے بابر اعظم11 رنزبناکر رانا کی بال پر کیچ دے گئے۔پاکستان ک اسکور جب 81 ہوا تو سعود شکیل بھی 2 کے ساتھ آئوٹ تھے۔یہاں سے محمد رضوان اور سلمان آغا نے 7 ویں وکٹ پر صورتحال سنبھالی ہے اور لنچ تک اسکور 117 رنزکردیئے ہیں۔رضوان 38 اور آغا7 پر ناٹ آئوٹ ہیں۔پاکستان کی مجموعی برتری 129 رنزکی ہوگئی ہے۔ڑضوان اور پاکستان کی کوش قسمتی یہ تھی کہ پہلی بال پر سلپ میں کھڑے شادمان نے رضوان کا آسان کیچ ڈراپ کردیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سےناہید رانا نے 3 اورحسن محمود نے 2 آئوٹ کئے۔
محمد رضوان کو اننگ کے دوران بائونسر بھی لگا،سر گھوم گیا۔2 بار فزیو کو بلایا۔میچ کافی دیر رکا رہا۔امپائرز نے اس پر فزیو سے بات بھی کی ہے۔رضوان نے دوسری بار اوور کے دوران بلایا،اجازت نہ ملی۔کل بنگلہ دیش کے 26 پر 6 آئوٹ تھے جو لنچ تک 6 ہی آئوٹ رہے۔اب پاکستان کی امیدیں بھی رضوان سے وابستہ ہیں۔