| | |

خواتین کرکٹرز کا کیمپ 25 مارچ سے ملتان میں،میزبان شہر کی کوئی پلیئر نہیں

ملتان،کرک اگین رپورٹ

خواتین کرکٹرز کا کیمپ 25 مارچ سے ملتان میں،میزبان شہر کی کوئی پلیئر نہیں۔ایمرجنگ ہائی پرفارمنس سکلز کیمپ میں مجموعی طور پر 27 خواتین  کرکٹرز انضمام الحق ہائی پرفارمنس سنٹر، ملتان میں مہارت اور فٹنس کی تربیت حاصل کریں گی۔یہ کیمپ 25 مارچ سے ملتان میں شروع ہوگا۔اتفاق سے ملتان کی کوئی کھلاڑی اس میں نہیں ہے۔

تیرہ روزہ کیمپ کے دوران یہ 27 کھلاڑی اکیڈمی کے کوچز کی نگرانی میں تربیت حاصل کریں گے۔ کیمپ کی سربراہی سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن کمال کریں گے اور اکیڈمی کے دیگر کوچز میں محتشم راشد اور محمد کامران حسین شامل ہیں۔

خواتین کرکٹ کی سربراہ، تانیہ ملک نے کہا ہے کہ اسکل کیمپس نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو تجربہ کار کوچز کی رہنمائی میں اپنی کرکٹ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ کیمپ نچلی سطح پر باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی شناخت اور ترقی میں مدد کرے گا، اور قومی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کی پائپ لائن بنانے میں مدد دے گا۔

کیمپ میں مدعو کرکٹرز کے نام

علینہ شاہ (پشاور)، عنبر کائنات (لاہور)، انوشہ ناصر (کراچی)، عریشہ نور (لاہور)، عاصمہ امین (فیصل آباد)، عائشہ بلال (لاہور)، عائشہ عرفان (لاہور)، دعا مجید (لاہور)، ایمن فاطمہ۔ (لاہور)، فاطمہ خان (لاہور)، فاطمہ شاہد (لاہور)، گل فیروزہ (لاہور)، گل رخ (ڈی جی خان)، لبنا بہرام (لاہور)، ماہم منظور (کراچی)، ماہم طارق (کراچی)، ناجیہ علوی (کراچی) )، نیہا شرمین (کراچی)، صدف شمس (لاہور)، صائمہ ملک (کوئٹہ)، صائقہ ریاض (لاہور)، شوال ذوالفقار (لاہور)، سیدہ عروب شاہ (کراچی)، سیدہ معصومہ زہرا (کراچی)، ام المومنین ہانی (لاہور)، یسرا عامر (کراچی) اور زونیرہ شاہ (کراچی)۔

سپورٹ اسٹاف: محسن کمال (ہیڈ کوچ)، محمد کامران حسین (اسسٹنٹ کوچ)، محتشم راشد (فیلڈنگ کوچ)، شاکر قیوم (ریجنل کوچ)، آسیہ خان (منیجر)، رابعہ صدیق (فزیو تھراپسٹ)، محمد عثمان شاہد (پرفارمنس اینالسٹ) ) اور رمضان سلاچی سٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *