| | | | | | |

ورلڈکپ 2023،پاکستان نے بھارت کے کن 2 شہروں میں کھیلنے کی بات کی

 

 

دبئی،نئی دہلی:کرک اگین ڈاٹ کام

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت جارہی ہےاور اس کے لئے آئی سی سی سمیت بھارتی بورڈ سے پاکستان کے میچز کیلئے میزبان شہروں کے انتخاب کیلئے بات چیت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بہت کچھ اس بات پر منحصر ہوگا کہ بی سی سی آئی اور بھارتی  حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے لیکن فیصلہ کے بعد  پاکستان اپنے ورلڈ کپ کے زیادہ تر میچ کولکتہ اور چنئی میں کھیلنا پسند کرے گا۔ کولکتہ میں پاکستان نے 2016 میں بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلا اور کھلاڑی سیکیورٹی سے بہت خوش تھے۔ اسی طرح چنئی ایک مقام کے طور پر پاکستان کے لیے یادگار ہے۔

آئی سی سی بورڈ کے قریب رہنے والے  ایک ذریعہ، پیش رفت سے باخبر رہنے والے، نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *