ممبئی،کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ 2023 کا شیڈول آج جاری،وقت نوٹ کرلیں،سیمی فائنل مقامات لیک۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان آج 27 جون 2023 کو ہوگا،ورلڈکپ 2023 کے آغاز سے ٹھیک 100 روز قبل میگ ایونٹ کے مکمل پروگرام کو ریلیز کیا جائے گا۔اس حوالہ سے تیاریاں مکمل ہیں اور شیڈول کیلئے ایک تقریب یا پروگرام بھی رکھاگیا ہے۔اس سے قبل پیر 26 جون کو جہاں آئی سی اور بھارتی حکام کے ساتھ ملک میں موجود ایسوسی ایشنز نمائندوں کی میٹنگ ہوئی ہے۔وہاں اس روز ورلڈکپ ٹرافی کو ورلڈ ٹور کیلئے سب سے قبل خلا میں بھیجا گیا ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کی تاریخ آگئی،پاکستانی اعتراضات کاجواب
کرکٹ بریکنگ نیوز تو یہ ہوگی ناکہ آج سب سے پہلے شیڈول کون دیکھتا ہے،کتنے بجے ریلیز ہوتا ہے،تو کرک اگین اپنے پڑھنے والوں کے علم میں تاریخ کے ساتھ وقت بھی بتارہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد آباد میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ کھیلنے کی رضامندی دے دی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف بالترتیب بنگلور اور چنئی میں بھی میچ کھیلے گی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) مبینہ طور پر 27 جون کو ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان ممبئی میں صبح 11:30 بجے شروع ہونے والے ایک پروگرام میں کرے گا۔
کولکتہ میں ایڈن گارڈنز اس سال کے آخر میں مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے دوران سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا۔ابتدائی طور پر،ممبئی اور چنئی سیمی فائنل میچوں کےلئے تھے۔ سیمی فائنل میچز ممبئی اور کولکتہ میں کھیلے جائیں گے۔آغاز 5 اکتوبر اور اختتام 19 نومبر کو ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اپنے میچوں کے مقامات کو تبدیل کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کا ہائی پروفائل میچ احمد آباد میں ہوگا، جبکہ چنئی اور بنگلور بالترتیب افغانستان اور آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی میزبانی کریں گے۔
ورلڈکپ کوالیفائر،سپرسکس میں پوائنٹس کیسے ساتھ جاتے،ویسٹ انڈیزکیلئےکوئی راستہ