| | | | | | | | |

ورلڈکپ کوالیفائر،سپرسکس میں پوائنٹس کیسے ساتھ جاتے،ویسٹ انڈیزکیلئےکوئی راستہ

عمران عثمانی کی تحریر

ورلڈکپ کوالیفائر،سپرسکس میں پوائنٹس کیسے ساتھ جاتے،ویسٹ انڈیزکیلئےکوئی راستہ۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ سپر اوور میں 30 رنزکا ورلڈ ریکارڈ دراصل ویسٹ انڈیز کیلئے ہراعتبار سے مصیبت کھڑی کرگیا ہے۔صاف دکھائی دیتا ہے کہ کیریبین ٹیم کو کسی معجزاتی پرفارمنس کا انتطار کرنا ہوگا،ورنہ وہ تو گئے ورلڈکپ 2023 سے۔اس لئے کہ سپر اوورکے رولز ویسٹ انڈیز کے لئے ہرڈل بن رہے ہیں۔

پیر کو ہرارے میں ورلڈکپ 2023 کوالیفائر میں ویسٹ انڈین ٹیم 374 رنزکا دفاع نہ کرسکی۔میچ ٹائی ہوا۔نیدرلینڈ کےلوگن وین بیک نے ایک ون ڈے سپر اوور میں بے مثال 30 رنز بنا کر ریکارڈ بک کو دوبارہ لکھا۔نیدرلینڈز کو ٹورنامنٹ کے سپر سکس مرحلے میں لے جانے کے لیے دو اہم پوائنٹس دلوادیئے۔

یہ ایک ہزیمت تھی،اس سے آگے بڑی خفت منتظر ہے،اس لئے کہ سپر سکس بہت مشکل ہوگا اور یہاں سیمی فائنلز بھی نہیں ہیں،ٹاپ 2 ٹیموں کا فائنل ہوگا،یہ 2 ٹیمیں 9ویں اور 10 ویں تیم کے طور پر آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2023  کے لئے کنفرم ہونگی۔

ورلڈکپ 2023 کوالیفائر کے آخری 2 میچز کل ہونگے لیکن اب تک کے نتائج کے بعد دونوں گروپس سے 3،3 ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں۔ہم سب سے پہلے ان ی پوزیشن بتاتے ہیں۔

گروپ اے میں ٹیموں کی پوزیشن

زمبابوے کے تمام 4 میچزمکمل۔8 پوائنٹس،پہلی پوزیشن۔سپرسکس میں 4 پوائنٹس ساتھ

نیدرلینڈز کے تمام 4 میچزمیں 6 پوائنٹس،دوسری پوزیشن،سپرسکس میں 2 پوائنٹس ساتھ

ویسٹ انڈیز،تمام 4 میچزمیں 4 پوائنٹس،تیسری پوزیشن،سپرسکس میں  0 پوائنٹ

گروپ بی میں ٹیموں کی پوزیشن

سری لنکا ،3 میچزمیں 6 پوائنٹس،پہلی پوزیشن،سپر سکس میں فی الوقت 2 پوائنٹس

سکاٹ لینڈ،3 میچزمیں 6 پوائنٹس۔دوسری پوزیشن،سپرسکس میں فی الوقت 2 پوائنٹس

عمان 4 میچزمیں 4 پوائنٹس،تیسری پوزیشن۔سپرسکس میں کوئی پوائنٹ نہیں۔میچ تمام۔

اب کل 27 جون کو اسی گروپ کے 2 میچزسری لنکا بمقابلہ سکاٹ لینڈ اور سپرسکس سے باہرآئرلینڈ اور یواے ای کھیلیں گے،آئرش میچ کا کوئی فرق نہیں پڑے گا،یہ دونوں باہر ہیں۔ہم یہاں فرض کرتے ہیں کہ سری لنکا ٹیم جیت جائے تو ااس کے 8 پوائنٹس  ہونگے اور سپر سکس میں اس کے ساتھ 4 پوائنٹس جائیں گے،سکاٹ لینڈ کے ساتھ 2 پوائنٹس ہونگے۔

سپر سکس میں پوائنٹس کیسے جاتے ہیں۔

یہ آئی سی سی کا پرانا فارمولہ ہے۔ورلڈکپ 1999 میں بھی استعمال ہوچکا ہے،اس کے بعد بھی ہواہے۔اس کے تحت جو ٹیمیں کوالیفائی کرتی ہیں،ان کے آپس کے نتائج کے پوائنٹ سپرسکس میں ایڈ کئے جاتے ہیں۔مثال کے طور پر گروپ اے میں جو 3 ٹیمیں سپر سکس میں جارہی ہیں۔ان میں سے زمبابوے نے باقی 2 ویسٹ انڈیز اور نیدرلینڈز کو ہرایا ہے،اس لئے اس کے 4 پوائنٹس جائیں گے۔نیدرلینڈ ویسٹ انڈیز سے جیتا اور زمبابوے سے ہارا ہے،اس لئے اس کے 2 ہی پوائنٹس جائیں گے۔ویسٹ انڈیز کوالیفائی کرنے والی دونوں ٹیموں سے ہارا ہے،اس لئے اس کا کوئی پوائنٹ نہیں جمع ہوسکا۔یہی مثال آپ گروپ بی میں بھی لے لیں۔

سپرسکس کی پوزیشن اور شیڈول

سپر سکس میں گروپ اے کی 3 ٹیموں کو گروپ بی کی 3 ٹیموں سے ایک ایک میچ کھیلنا ہے۔مطلب زمبابوے ایک میچ سری لنکا،دوسرا سکاٹ لینڈ اور تیسرااومان سے کھیلے گا۔اب اس کے پاس 4 پوائنٹس پہلے ہی ہیں۔وہ سکاٹ لینڈا ور اومان کو ہراکر 8 پوائنٹس پر کھڑا ہوسکتا ہے۔اسی طرح نیدرلینڈز کو بھی سری لنکا،سکاٹ لینڈ اور اومان سے کھیلنا ہوگا۔ویسٹ انڈیز کا مقابلہ بھی سری لنکا،سکاٹ لینڈ اور اومان سے ہونا ہے۔اب ویسٹ انڈیز اگر 3 میچ جیت بھی جائے تو اس کے ٹوٹل 6 پوائنٹس ہونگے۔زمبابوے 3 میں سے ایک بھی جیت کر 6 پوائنٹس پر ہوگا،2 کامیابیاں اسے 8 پر لے جائیں گی۔ادھر گروپ بی سے سری لنکا کو سپر سکس میں آکر زمبابوے،ویسٹ انڈیز اور نیدرلینڈز سے کھیلنا ہے،وہ ویسٹ انڈیز سے ہاربھی جائے توباقی ایک جیت کے ساتھ نیٹ رن ریٹ اور 2 جیت کے ساتھ 8 پوائنٹس کی مددسے زمبابوے کے مقابل فائنل کھیل سکتا ہے۔یوں ویسٹ انڈیز بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 سے باہر ہوسکتا ہے۔

سپرسکس شیڈول

ورلڈکپ 2023 کوالیفائر کے سپرسکس مقابلے 29 جون سے شروع ہونگے۔ویسٹ انڈیز کا 30 جون کو سری لنکا سے مقابلہ ہوسکتا ہے(اگر سری لنکا کل سکاٹ لینڈ کو ہرادےتو)،اسی روز ویسٹ انڈیز کی قسمت کا فیصلہ ہوجائے گااور وہ باہر ہوجائے گا۔

ویسٹ انڈیز کیسے کوالیفائی کرسکتا۔

زمبابوے سپرسکس میں اپنے تینوں میچز سری لنکا،سکاٹ لینڈ اور عمان سے ہارے۔ویسٹ انڈیز اپنے تینوں میچز سری لنکا،سکاٹ لینڈ اور عمان سے جیتے۔اس صورت میں ویسٹ انڈیز کے6 اور زمبابوے کے 4 ہی پوائنٹس رہیں گے۔ادھر سری لنکا ایک میچ ہارکر باقی 2 میں نیدرلینڈز اورزمبابوے کو ہراے تو سری لنکا 8 اور ویسٹ انڈیز 6 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈکپ 2023 کھیل سکیں گے لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہے،اس لئے 1975 اور 1979 کی ورلڈچیمپئن ویسٹ انڈیز کے ورلڈکپ 2023 سے باہر ہونے کے امکانات بہت ہی زیادہ ہوگئے ہیں۔

بڑا نہیں،بہت بڑا اپ سیٹ ،ویسٹ انڈیز نیدرلینڈز سے ہارگیا ،ورلڈ کپ اور دور

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *