لندن،کرک اگین رپورٹ
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بیسٹ الیون،پاکستان کیلئےسرپرائز۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کےا ختتام پر کرکٹ کے معروف ادارے وژڈن نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن الیون کا اعلان کیا ہے۔2 سال تک پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اس میں شامل تھی لیکن اس کا کوئی کھلاڑی بھی جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔حیران کن طور پر بابرا عظم سے کم اسکور،کم اوسط والے پلیئرزمنتخب کرلئے گئے ہیں،۔
بھارت میں کہرام،میڈیا پر چیخ وپکار،فینز کی میمز،پاکستانیوں نے گزشتہ طعنوں کا جواب دےدیا
جولائی 2021 سے جون 2023 تک کے 2 سالہ سرکل کے بعد دنیائے کرکٹ کی ٹاپ 9 ٹیسٹ ٹیموں کے بہترین پرفارمرز کا اعلان ہوا ہے،اس کے مطابق چیمپئن ٹیم آسٹریلیا کے 4 کھلاڑی پیٹ کمنز،عثمان خواجہ۔نیتھن لائن اورمارنس لبوشین شامل ہیں۔فائلسٹ ٹیم بھارت کے 3 کھلاڑی روندرا جدیجا،رشی پنت اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔اتفاق سے ان میں سے 2 کھلاڑی بمراہ اور پنت انجری کیو جہ سے فائنل نہ کھیل سکے۔سری لنکا کے 2 کھلاڑی ڈیموتھ کرونا رتنے اور دینش چندی مل شامل ہیں۔انگلینڈ اور جنوبی افریقا سے ایک ایک جونی بیئرسٹو اور کاگیسوربادا بہترین ٹیسٹ الیون کا حصہ ہیں۔
اس ٹیم میں بابر اعظم ہیں نہ شاہین آفریدی۔اسی طرح پاکستان ،نیوزی لینڈ،ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کا کوئی کرکٹر جگہ نہ بناسکا۔عثمان خواجہ کے 17 میچز میں 1621 رنز،کرونا رتنے کے 12 میچزمیں1054 رنز،لبوشین کے 20 میچزمیں 1576 اسکور،چندی مل کے 10 میچزمیں 958 رنز اورجونی بیئرسٹو کے 15 میچزمیں 1285 اسکور ہیں۔وکٹ کیپررشی پنت نے 12 میچزمیں 868 اسکور کئے،روندرا جدیجا کی 13 میچز میں 47 وکٹیں اور 721ا سکور ہیں۔پیٹ کمنز کی 16 میچزمیں 57 وکٹیں،ربادا کی 13 میچزمیں 67 وکٹیں ہیں،نیتھن لائن کی 20 میچزمیں 88 وکٹیں،جسپریت بمراہ کی 10 میچزمیں 45و کٹیں ہیں۔
اوول میں پیٹ کمنز نے روہت شرما کی پتلون اتار ڈالی
پاکستانی کیسے جگہ بناتے لیکن ایک توجہ کرواتے ہیں۔بائولنگ میں جہاں نیتھن لائن 88 وکٹ کے ساتھ ٹاپر ہیں،وہاں شاہین آفریدی کی 8 میچزمیں 41 وکٹیں ہیں اور لسٹ میں بہت نچلا نمبر ہے۔بیٹنگ میں جوئے روٹ اگر22 میچزمیں 1915 اسکور کے ساتھ اوپر ہیں تو پاکستان کے بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے اور14 میچزمیں 1527 اسکور ہیں۔ان کی 10 نصف سنچریز کسی سے بھی زیادہ ہیں۔4 سنچریز بھی ہیں۔61 کی اوسط ہے،ان کا اخراج حیران کن اور ظالمانہ ہے۔
روہت شرما آپے سے باہر،فائنل وینیو،شیڈول پر اعتراض،کیچ ماننے سے انکار