| | | | | | |

بھارت میں کہرام،میڈیا پر چیخ وپکار،فینز کی میمز،پاکستانیوں نے گزشتہ طعنوں کا جواب دےدیا

لندن،کرک اگین رپورٹ

بھارت میں کہرام،میڈیا پر چیخ وپکار،فینز کی میمز،پاکستانیوں نے گزشتہ طعنوں کا جواب دےدیا۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ آئ سی سی ورلڈ ٹیصت چیمپئن شپ فائنل ہارنے پر بھارت میں کہرام،تجزیہ نگار اپنی ہی ٹیم پر برس پڑے۔میڈیا پر چیخ وپکار۔ادھر سوشل میڈیا پر لاکھوں کرکٹ فینز نے میمز بنادیں۔پاکستان کے ٹی 20 ورلڈکپ اور ایشیا کپ ٹی 20 فائنلز کی شکست پر بھارتیوں کو ٹرول کردیا۔یہ اس لئے یاد تھا کہ پاکستان جب 2022 میں اوپرتلے ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈکپ فائنلز کھیلا لیکن ہارا تو بھارتیوں نے مذاق اڑایا تھا کہ یہ نہیں ہوتا کہ فائنل کھیل لیا۔جیتا یا ہارا۔یہ یاد ہوتا ہے۔آج پاکستانی فینز نے دنیا بھر سے ٹرول کیا ہے کہ اہم فائنل کھیلنا نہیں ہوتا،ہارنا ہوتا ہے اور بھارت بھی مسلسل 2 ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ہارا ہے۔

ادھر شکست پر بھارتی کپتان روہت شرما نے مایوسی کااظہار کیا ہےا ور اپنے ٹاس کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بیٹنگ میں پرفارم نہ کرسکے۔آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے خوشی کا اظہار کیا ہتےا ور کہا ہے کہ جیت کا یقین تھا۔

آئی پی ایل شیڈول پر کڑی تنقید جاری ہے کہ اس کے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں 10 دن سے بھی کم وقفہ رکھ کر بھارت نے اپنے پائوں پر خود ہی کلہاڑی ماری ہے۔

بابر اعظم سے سونے میں موازنہ،کوہلی پچ پر فیل ،بھارت کو دھچکا

کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ انعامی تقریب میں تھرڈ امپائر رچرڈ جب اپنا میڈل لینے آئے تو بھارتی فینز نے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی،اوول میں ان پر کڑے جملے کسے گئے۔اسی امپائر نے گزشتہ روز شبمان گل کا کیچ آئوٹ قرار دیاتھا۔

اوول میں آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز سے ہراکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بننے کااعزاز حاصل کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *