| | | | |

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی بھارت میں ہنگامی سیریز کا شیڈول

 

میلبورن،دبئی:کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی بھارت میں ہنگامی سیریز کا شیڈول

کرکٹ کی تیزی،میچز کی زیادتی اور بڑے ممالک کی ایک دوسرے کو راضی کرنے کی پالیسی نے سب کچھ بھلادیا۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا اپنے ملک کی ہوم کنڈیشن چھوڑ کر بھارت کو راضی کرنے اس کے ملک جائے گا ۔

عام طور پر میگا ایونٹ سے قبل میزبان ملک اپنی کنڈیشنز میں کھیل کر پریکٹس لیتے ہیں ۔
بھارتی بورڈ نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کو جاری کردیا ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم بھارت میں 3میچز کھیلے گی۔یہ ٹی 20 فارمیٹ میں ہونگے۔پہلا میچ 20 ستمبرکو موہالی ،دوسرا 23 ستمبر کو ناگ پور اور تیسرا 25 ستمبر کو حیدر آباد میں کھیلا جائے گا ۔

جنوبی افریقہ ٹیم 28 ستمبر،2 اکتوبر اور 4 اکتوبر کو 3 ٹی 20 میچ جب کہ 6 اکتوبر ،9 اکتوبر اور 11 اکتوبر کو 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 15 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *