| | |

آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا،میلبورن میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست

 

میلبورن۔کرک اگین

سری لنکا نے آسٹریلیا کو ہرادیا۔بریکنگ نیوز تو یہی بنے گی۔اسی لئے کرکٹ نیوز پوری دنیا میں نمایاں ہوئی ہے۔
میلبورن میں کھیلے گئے آخری ٹی 20 میچ میں میزبان آسٹریلیا کے کچھ خواب بکھر گئے۔ان میں یہ بھی تھا کہ سری لنکا کو وائٹ واش کا تمغہ دیا جاتا۔

ورلڈ ٹی 20 چیمپئن کو اس کے گھر میں ایم سی جی میدان میں شکست ہوئی ہے۔

کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹ پر صرف 154 اسکور کئے ۔ٹیم کھل کر اسکور نہ کرسکی۔میتھیو ویڈ 43 اور گلین میکسویل 29 اسکور کرگئے۔کمارا اور چمیرا نے 2،2آئوٹ کئے۔

جواب میں آئی لینڈرز نے کوشال مینڈس کے 69 اسکور کی مدد سے ہدف 1 بال قبل پورا کرلیا۔سری لنکا نے 5 وکٹ سے میدان مارا۔آسٹریلیا نے 4 میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *