راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Images
اظہر علی کی فٹنس اپ ڈیٹ،حارث کے بعد باقی ٹیم کے کووڈ ٹیسٹ نتائج،عثمان خواجہ کی 30 سال پرانی تصویر۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک رکن حارث رئوف کا کوووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تمام کھلاڑیوں اور سپورٹنگ سٹاف کے کووڈ ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق تمام افراد کے کووڈ ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔اس طرح حارث رئوف کے آئی سولیشن میں جانے کے بعد ہر ایک پریشان ہوگیا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو جھٹکا،حارث رئوف کا ٹیسٹ مثبت،نیا پلیئر کون سا سلیکٹ
منگل کی شام موصولہ اطلاعات کے مطابق پلیئرز کے کووڈ ٹیسٹ جیسے ہی منفی آئے ہیں۔تمام کے سر سے بوجھ ہٹ گیا ہے۔
ادھر آسٹریلیا کے پلیئرز وکوچنگ اسٹاف کے کووڈ ٹیسٹ بھی منفی آگئے ہیں۔پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے آغاز میں اب 2 دن کا وقفہ باقی ہے۔
ادھر آسٹریلین میڈیا نے عثمان خواجہ کی اسلام آباد میں 6 سال کی عمر کی کرکٹ کھیلتے نایاب تصویر شائع کی ہے،ساتھ میں ان کی آج پنڈی گرائونڈ میں پریکٹس کی تیاری کرتے تصویر شائع کرکے لکھا ہے کہ یہ ہے وہ عثمان خواجہ جس کا خواب 1992 کے بعد 30 سالوں میں مکمل ہونے والا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے کیمپ میں پریکٹس کے دورانا ظہر علی کے سر پر بال لگی تھی،پی سی بے کے مطابق ان کی حالت ٹھیک ہے۔وہ راولپنڈی ٹیسٹ کھیلیں گے۔