ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،عمران عثمانی کی رپورٹ
پاکستانی بیٹرز نے اپنے انفرادی باب میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے خلاف بڑے اسکور کا موقع گنوادیا ہے۔اب ویسٹ انڈیز کے 2 پلیئرز کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ بابر اعظم اور امام الحق کے ہوتے ہوئے اس شعبہ کا اعزاز اچک لیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کررہی ہے۔یہ وہی پچ ہے،جس پر ویسٹ انڈیز نے پہلے میچ میں 305 اسکور بنائے تھے لیکن پاکستان کے ٹاپ آرڈرز سمیت ان فارم بیٹرز یاد گار اننگ نہ کھیل سکے،اگر یوں کہا جائے کہ امام الحق 199 پر آئوٹ ہوگئے ہیں تو یہ بے جا نہ ہوگا۔
شاہ نواز دھانی کو ون ڈے کیپ،پیسرنے دعا کی اپیل کردی
تین میچز کی سیریز میں امام کے 65 کے بعد 72 اور اب 62 اسکور کو جمع کیا جائے تو مجموعہ 199 بنتا ہے ۔اب تک وہ دونوں ٹیموں کی جانب سے ٹاپ اسکورر ہیں لیکن ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگ ابھی باقی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق شائی ہوپ ان کے قریب ترین حریف ہیں جو 131 رنز بناچکے ہیں،اسی طرح شمرا بروکس 112 رنزکے ساتھ لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔دونوں میں سے کسی ایک نے 70 سے 90 کی اننگ کھیل لی تو امام الحق بھی پیچھے رہ جائیں گے،لسٹ میں بابر اعظم کا دوسرا نمبر ہے،انہوں نے 3 میچزکی 3 اننگز میں ایک سنچری اور ایک ففٹی کی مدد سے 181 اسکور کئے ہیں۔
یہ سیریز محمد رضوان اور فخرزمان کے لئے نہایت ہی مایوس کن رہی۔فخرزمان بناکسی ففٹی کے 63 رنزبناسکے ہیں جب کہ محمد رضوان نے اگر چہ ایک ففٹی اننگ کھیلی لیکن 3 میچزمیں وہ بھی 85 سے آگے نہیں جاسکے۔