| | | | | | | | | |

انضمام اور شعیب کی اوئن مورگن پر تنقید،بابر اعظم کو مشورہ،انگلش کپتان کا بھی کرارا جواب

لاہور،اسلام آباد،ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

انضمام اور شعیب کی اوئن مورگن پر تنقید،بابر اعظم کو مشورہ،انگلش کپتان کا بھی کرارا جواب۔نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے خلاف ورلڈ ٹی 20 کپ سیمی فائنل میں شکست پر پاکستان کے سابق کرکٹرزانضمام الحق اور شعیب اختر نے دلسچپ تبصرے کئے ہیں۔ساتھ ہی انگلینڈ کی شکست کی اصل وجوہ بتادی ہیں۔

انضمام الحق نے یوٹیوب چینل پر تبصرہ میں کہا ہے کہ انگلینڈ کی باڈی لینگویج گری ہوئی تھی۔اوئن مورگن کی ناقص کپتانی تھی،بزدلی تھی،فیصلوں میں خرابیاں تھیں،یہ سب پریشر کی وجہ سے تھا۔سیمی فائنل کا پریشر ہی بڑا تھا۔4 اوورز میں 57 رنزکی ضرورت تھی،اس کے باوجود انگلینڈ ہار گیا۔

انضمام کہتے ہیں کہ معین علی کی جگہ خود اوئن مورگن کو بیٹنگ کے لئے آنا چاہئے تھا۔وہ ڈر گیا یا پیچھے ہٹ گیا،اسے کہتے ہیں کہ کپتان فرنٹ فٹ پر نہیں ہے۔پھر فیلڈنگ میں بھی یہی کچھ ہوا،کیچ ڈراپ ہوا،تھرو پر رن آئوٹ کی کوشش نہیں ہوئی۔ہاتھ اور پائوں پھول چکے تھے۔اس سے بابر اعظم کو سیکھنا ہوگا کہ پریشر والے میچ میں اپنے آپ کو مضبوط رکھو۔

دوسرا سیمی فائنل آج،پاکستان اور آسٹریلیا میں جنگ،ٹاس،میچ کی پیش گوئی،مزید اہم نکات

پاکستان آسٹریلیا سیمی فائنل میں پاکستانی کپتان کو ایسے لمحات مین اپنے اوپر کنٹرول کرنا ہوگا۔باڈی لینگویج گری ہوئی نظر نہ آئے۔آسٹریلیا والے ایسا حملہ کرتے ہیں۔پاکستان سے امید ہے کہ وہ بہتر کریں گے۔کیویز سے یہ سیکھنا ہے کہ انہوں نے مشکل اوقات میں بھی ہمت نہیں ہاری۔

دوسری جانب سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کہتے ہیں کہ انگلینڈ اپنی غلطیوں اور ناقص کپتانی،غلط فیصلوں سے ہارا ہے۔نیوزی لینڈ نے ہمارے ساتھ اچھا نہیں کیا تھا۔اس کے باوجود اس کی جیت پر خوشی ہے۔دعا ہے کہ اب ہم فائنل کھیلیں اور پھر ہم اپنا بدلہ اچھے انداز میں لے سکیں۔

دوسری جانب انگلش کپتان اوئن مورگن نے نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد کپتانی چھوڑنے سے انکار کیا ہے۔انہوں نے اگلے سال 2022 کے ورلڈ ٹی 20 کپ تک کھیلنے اور اگلے میگا ایونٹ میں کپتانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔اس طرح ایک قسم کا انہوں نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو کڑا جواب دیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *